counter easy hit

24اپریل قا ئدعمران خان کی کال پر کر پٹ حکمران عوام کے خوف سے لرزا ں ہیں ،محمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ

 Arshad Chaudhry

Arshad Chaudhry

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)24اپریل قا ئدعمران خان کی کال پر کر پٹ حکمران عوام کے خوف سے لرزا ں ہیں ،محمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ سابق MPAکا بیان ،تفصیل کے مطابق رہنما PTIسابق ایم پی اے محمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ24اپریل قا ئدعمران خان کی کال پر کر پٹ حکمران عوام کے خوف سے لرزا ں ہیں،پانامہ لیکس پر حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ حکومت کو لے ڈوبے گا ،فرمان حضرت علی ہے کہ کوئی بھی معاشرہ ظلم پر تو قائم رہ سکتاہے ناانصافی پر نہیں رہ سکتاانہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے جس میں انہوں نے ملکی سالمیت کیلئے بلا تفریق احتساب کو انتہائی لا زمی قرار دیا ہے اور حکمران طبقہ کے ہر طرح کے استثنی کو غلط قرار دیا ہے جس پر سپریم کورٹ اور نیب کو حرکت میں آنا چاہیے اور اپنا آئینی فریضہ ادا کر نے میں کوئی وقیقہ فرو گزاشت نہیں کر نا چاہیے انہوں نے حلقہ کے تمام عوام کو بلا تفریق و جنس و عمرقائد تحریک انصاف عمران خان کی کال پر 24اپریل کو سردار ہاؤ س نہر کنارے سرا ئے عالمگیر سے اکھٹے ہوکر قافلہ کی شکل میں اسلام آباد کیلئے ایک ساتھ روانہ ہو نے کا اعلان کیا تا کہ ان کر پٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے اپنا آئینی اور اخلاقی فرض پو را کر کے اس فرض سے عہدہ برآں ہوں