counter easy hit

كوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے كالعدم تنظیم كے ٹارگٹ كلر كو گرفتار كرلیا

کوئٹہ: پشتون آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے كالعدم تنظیم كے ٹارگٹ كلر كو گرفتاركرلیا جس کے سر كی قیمت 10 لاكھ روپے مقررتھی۔

پولیس ذرائع كے مطابق سی ٹی ڈی نے كوئٹہ كے علاقے پشتون آباد میں كارروائی كے دوران كالعدم تنظیم كے ٹارگٹ كلر كو گرفتاركرلیا، حكومت كی جانب سے دہشتگرد كے سر كی قیمت CTD arrested the target killer of banned organization in Quetta10 لاكھ روپے رکھی گئی تھی اور یہ دہشتگردی اور ٹارگٹ كلنگ كی كارروائیوں میں مطلوب تھا، گرفتاری كے بعد دہشتگرد کو نامعلوم مقام پر منتقل كردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے شہر كے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 14 اشتہاریوں اور17 افغان باشندوں كو گرفتاركرلیا، اشتہاری مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جب كہ افغان باشندوں سے تحقیقات كی جارہی ہے۔