yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ظالم لوگ

Yes 1 Webmaster August 11, 2015 1 min read
Zalim Log
Share this:
Zalim Log
Zalim Log

تحریر: ممتاز امیر رانجھا
الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے ، خواجہ آصف: خواجہ صاحب!سچ بتائوں تو آپ کو الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر صرف شک ہے۔احقر کو تو پکا یقین ہے کہ الطاف حسین بھارتی اور بھارت نواز ہے۔اگر الطاف حسین پاکستانی ہوتا تو کراچی کے حالات باقی ملک کی طرح نہ صرف قابو میں ہوتے بلکہ وہاں کی عوام چین کی نیند سے جی رہے ہوتے۔ایم کیو ایم کے لئے بہت ضروری ہے کہ نہ صر ف الطاف حسین کو کسی اچھے ذہنی ڈاکٹر سے چیک کروائیں بلکہ انہیں حب الوطنی پر درس بھی دلوائیں ۔اگر الطاف حسین پھر بھی پاکستانی نہ بنیں تو انہیں پارٹی سے چلتا کریں۔مزید یہ کہ حکومت بھی الطاف حسین کے لئے نرم گوشہ نہ دکھائیں تو پاکستانی قوم پر احسانِ عظیم ہوگا۔

گول سینٹر فاروڈ ہی کرتا ہے، ریحام خان: پوری قوم کو یقین ہے کہ خان صاحب نے ساری عمر کرکٹ کھیل کر سیاست سیاست کھیلنے کی ناکام کوشش کی۔انہوں نے اپنی ہر تقریر میں اپنے فاسٹ بائولر ہونے کا ثبوت دیا اور جذبات سے عاری رہے۔اب لگتا ہے آپ نے فٹ بالر بنکر قوم کو فٹ بال کی اصطلاحات متعارف کرانی ہیں۔یاد رکھیئے میڈم فٹ بالر کو گرائونڈ کے چاروں طرف بھاگنا پڑتا ہے اور بھاگتے بھاگتے اکثر اوقات فٹ بال نہ صرف گراتا ہے بلکہ زخمی بھی کرتا ہے۔بعض فٹ بالرز محض ساری عمر بھاگتے ہیں ان سے گول ہی نہیں ہوتا بلکہ ان کی وجہ ٹیم ہارتی ہے اور ان سے گیند چھین کر مخالفین گول کر دیتے ہیں۔پہلے تو آپ یہ ثابت کریں کہ آپ جرنلسٹ ہیں یا سیاستدان پھر فٹ بال سنبھالیئے گا اور اپنے سینٹر فارورڈ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائیے گا؟

India
India

بھارتی الزام غلط ثابت ہوا ملزم جموں کشمیر کا نکلا: کئی دفعہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہیں۔ پھر بھی بھارت نہ تو پاکستانی سرحدوں پر پنگے بازی سے باز آیا ہے اور نہ پاکستان پر الزامات لگانے سے توبہ کی ہے۔الٹا پاکستان میں کئی دفعہ دہشت گردی کرنے والا مکروہ صفت ہندوستان اب پاکستا ن کو آڑے ہاتھوں لینا چاہتا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کو پکڑ کو خواہ مخواہ فیصل آباد کا رہائشی ثابت کرنے والے ہندوستان خود ہی میڈیا کے ہاتھوں گندے ہو رہے ہیں۔ایک بات طے ہے کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہیں آتا چاہے اس میں ہندوستان کی اپنی عزت دائو پر لگ جائے۔مگر ایک بات ہے عزت اس کی ہوتی ہے جس کی ہو۔جس کی عزت ہی نہ ہو وہ ایسا ہی کرتے ہیں۔امید ہے کہ پاکستانی حکومت جلد از جلد بھارتی دراندازیوں اور دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ تک پہنچائے گی۔

بچوں اور بچیوں سے ریپ کے بعد شرمناک ویڈیوز بنانے والے گرفتار : قوم کو دہلا دینے والے واقعات دیکھ کر قو م کے بدنما چہرے سامنے آ گئے ہیں جنہوں نے معصوم بچے اور بچیوں کے ساتھ گناہ عظیم کرتے رہے۔ایسے شرمناک فعل کے مرتکب افراد کو سرعام سزا دینا بہت ضروری ہے۔حکومت کے چاہیئے کہ ان پر مضبوط کیس بنا کر ان کی بھر پور طریقے سے ٹھکائی کریں تاکہ مستقبل قریب میں کوئی ایسی ملعون حرکت نہ کر سکے۔والدین کے بہت ضروری ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کی اسلامی طرزسے پرور ش کر نے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں اور ان کے کی گھر سے باہر جانے کی صورت میں اچھی طرح سے نگرانی کریں تاکہ کوئی بھی منفی سوچ رکھنے والا ان کو اس قسم کے منفی فعل کا نشانہ نہ بنائے۔اس سارے واقعے میں عوام ،متاثرین اور پولیس کا عدم تعاون دکھائی دیا ہے تبھی یہ ظالم دس سال سے پکڑے نہیں گئے۔

Railway Tracks
Railway Tracks

ریلوے لائن پر دھماکہ : پاکستان ریلوے کی پٹڑیاں بہت پرانی ہیں۔ اس کی ریپئرنگ کی اشد ضرورت تھی مگر دوسری طرف ملک دشمنوں نے بچی کھچی ریلوے کو خدانخواستہ ختم کرنے کے لئے ہمیشہ خطرناک کوشش کی ہے۔حکومت اور انتظامیہ کو اس سلسلے میں بہت زیادہ سیکورٹی دینے کی ضرورت ہے۔جہاں جہاں خطرہ ہو سکتا ہے وہاں وہاں سیکورٹی فورسز اور پولیس چوکیوں کی موجودگی ملک دشمنوں کے عزائم ملیا میٹ کر سکتے ہیں۔عوام کے لئے بھی ایسے مزاج کی ضرورت کہ وہ بھی ملک دشمنوں کو پکڑوانے میں حکومت اور انتظامیہ کی بھرپور مدد کریں۔

وسیم اکرم پر فائرنگ : وسیم اکرم اس ملک کے لیجنڈ کھلاڑی ہیں۔بین الاقوامی شہرت کے حامل وسیم اکرم پر فائرنگ کرنیوالے افراد کو سخت سے سخت دینا قانون کا کام ہے ۔وسیم اکرم ہو یا عام شہری کسی پر بھی فائر کھولنے والے کے ہاتھوں کو لگام لگانا ہر پاکستانی کے لئے فائدہ مند ہے۔گاڑیوں میں سرعام پسٹل لیکر پھرنے والے شاہراہوں پر کوئی بھی منفی کام کر سکتے ہیں۔لہٰذا ملک میںہر اسلحہ رکھنے والے کی پکڑ دھکڑ بہت مفید ہے۔اسلحہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کے پاس ہو تو اچھا رہتا ہے۔عام شہریوں کو اسلحہ رکھنے اور ساتھ لیکر پھرنے کی بھلا کیا ضرورت ہے؟۔

Mumtaz Ameer Rangha
Mumtaz Ameer Rangha

تحریر: ممتاز امیر رانجھا

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Lahore Plaza Fire
Previous Post لاہور: اچھرہ کے پلازہ میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
Next Post افغان صدر کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
Pakistan Foriegn Office

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.