counter easy hit

برطانیہ میں جرائم کے خاتمے کیلئے بلیوں کا استعمال

crime in the UK

crime in the UK

برطانیہ کے مغربی علاقے ڈرہم کی پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ان کا ادارہ ملک کا وہ سب سے پہلا ادارہ ہو جوجرائم کی روک تھام کیلئے بلیوں کا استعمال کرے گا۔
لندن (یس اُردو) برطانیہ کے مغربی علاقے ڈرہم کی پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ان کا ادارہ ملک کا وہ سب سے پہلا ادارہ ہو گا جو جرائم کے خاتمے کے لیے بلیوں کا استعمال کرے گا۔ ڈرہم سے تعلق رکھنے والی ایک پانچ سالہ بچی نے ڈرہم پولیس کے چیف مائیک بارٹن کو خط لکھا۔ الیزا ایڈم سن ہوپر نامی اس لڑکی نے لکھا کہ بلّیاں حساس سماعت کی وجہ سے خطروں کو محسوس کرنے کے لئے بہت کام میں لائی جا سکتی ہیں اور اس کے علاوہ اگر کوئی درخت پر پھنس جائے تو اسے اتارنے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔ کچھ عرصہ بعد الیزا کے خط کا جواب آیا جس میں لکھا تھا کہ ہم نے آپ کی تجویز اپنے انسپکٹر تک پہنچا دی ہے اب ڈرہم کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک خاص نسل کی بلّی کو استعمال میں لانے کا ارادہ کر رہے ہیں لیکن ابھی اس بات کا تعّین نہیں کیا گیا کہ آیا ان بلیوں کو کس کام میں لایا جائے گا؟۔ کتوں کی سپورٹ یونٹ کے سربراہ انسپکٹر رچی ایلن کا کہنا ہے میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ ہماری پولیس فورس بلیوں کو بھرتی کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے جو برطانیہ میں اس نوعیت کی سب سے پہلی فورس ہو گی۔ انھوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ طے نہیں پایا ہے کہ بلیوں کی اس فورس سے کیا کام لیا جائے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ یہ بہت اچھا شگون ہو گا۔