counter easy hit

پاکستان سے کرکٹ بحالی؛ بھارت نے دروازے سختی سے بند کرلیے

نئی دہلی: بھارت نے پاکستان سے کرکٹ بحالی کے دروازے سختی سے بند کرلیے، رواں برس گرین شرٹس سے ہوم سیریز کی جگہ سری لنکا کو دے دی، بی سی سی آئی کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے کہاکہ ہمیں فیوچر ٹور پروگرام میں روایتی حریف سے باقی سیریز کی جگہ بھی دیگرٹیموں سے پُر کرنا ہوگی۔

Cricket restoration from Pakistan; India shut down the doors strictly

Cricket restoration from Pakistan; India shut down the doors strictly

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کی بگ تھری کیلیے حمایت حاصل کرنے کے بعد کئی باہمی سیریز کا وعدہ کیا تھا،معاہدے کے تحت رواں برس کے آخر میں گرین شرٹس کومکمل سیریز کیلیے بھارت کا دورہ کرنا تھا،مگر چونکہ پہلے بھارتی ٹیم نے پاکستان کا مہمان بننے سے انکار کیا لہذا پاکستانی ٹور کا بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا، اسی لیے بی سی سی آئی نے گرین شرٹس کی جگہ سری لنکن ٹیم کو دے دی جو اب نومبر دسمبر میں مکمل سیریز کیلیے دورہ کرے گا، اس میں 3 ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 باہمی ٹورز کا فیصلہ ہوا تھا جو اب نہیں ہوں گے، اس لیے ہمیں ان کی وجہ سے خالی ہونے والی جگہوں کو دیگرٹیموں سے پُر کرنا ہے۔ یاد رہے کہ سری لنکا کو بھارت کا جوابی دورہ آئندہ برس فروری مارچ میں کرنا تھا، جب بھارت نے اسے  رواں سال ٹور کو کہا تو بدلے میں اس نے بھارت کو اپنی ٹیم ان کے ملک میں شیڈول آزادی کپ میں بھیجنے کی درخواست کر دی جو بی سی سی آئی نے قبول کرلی، اس بارے میں امیتابھ چوہدری نے کہاکہ سری لنکا نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

اسی لیے ہماری ٹیم بھی مختلف ٹور پر آئندہ برس مارچ میں دوبارہ سری لنکا جائے گی جہاں وہ صرف آزادی کپ میں ہی شرکت کرے گی، پروگرام کو تبدیل کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ انھوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ نئے پروگرام سے بھارتی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ تھوڑی تاخیر کا شکار ہوگا تاہم انھوں نے پروٹیز کے ساتھ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے امکان کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار دینے سے بھی گریزکیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website