counter easy hit

کرکٹ: پاکستان دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہو گیا۔ قومی ٹیم وہاں 5 ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Cricket: Pakistan will visit New Zealand in December

Cricket: Pakistan will visit New Zealand in December

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ جائے گی۔اس مختصر دورانئے کی سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سری لنکا سے بھی مکمل سیریز کھیلے گی، جس کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت نومبر دسمبر میں پاکستان اور بھارت کی سیریز بھی شیڈول ہے لیکن اس سیریز کے ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں مسلسل چوتھی بارنیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ حکام نے دورے کی تفصیلات طے کردی ہیں اور شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ جلد کرے گا۔پ ی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کرسمس کے بعد26دسمبر کو نیوزی لینڈ پہنچے گی اور دورہ 31جنوری کو دورہ ختم ہوگا۔ سا ل2017 کے شروع میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ میں2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی۔ 2014 اور 2015 میں پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے سیریز اور پھر ورلڈ کپ کے لئے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ 2016میں پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلنے کیوی دیس گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website