counter easy hit

لائیگی کرکٹ کلب بیلجیم کی 2015 کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش

Liege Cricket Team

Liege Cricket Team

بیلجیم (شیخ بابر سے) بیلجیم کے شہر لائیگی کی کرکٹ کلب نے 2015 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا بیلجیم کی اے لیول کی کرکٹ میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا دو ٹورنامنٹ میں فائنل میں پہنچے ایک ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کی پوری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ٹورنامنٹ میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں میچوں میں کامیابی تمام ٹیم کا آپس میں ٹیم ورک، اتحاد، محبت اور والدین کی دعائیں ہیں لائیگی کرکٹ کلب نے اپنی ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی بیلجیم کرکٹ کلب کی جانب سے انعام بھی حاصل کیا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بیلجیم کی قومی ٹیم میں کھلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

لائیگی کرکٹ ٹیم میں کپتان عمیر بٹ، چوہدری حمزہ منہاس، تضنفر گھمن، نوید انجم، فرقان خان، دانش عزیز، آصف خان اور پردیپ سنگ شامل ہیں تمام دوستوں نے بہترین کھیل پیش کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کیں ہیں۔