counter easy hit

میانی قبرستان میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر احاطوں سے متعلق بھی Court orders action against criminals in the Maiden Cemeteryتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں میانی صاحب قبرستان میں قبضے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈی سی اور سی سی پی او لاہورعدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا سی سی پی او صاحب آپ تیار رہیں، میانی صاحب قبرستان میں بڑے آپریشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے، معاملے کی تہہ تک جائیں گے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

عدالت نے مسجد کی جگہ پر گھر بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سیکریٹری قبرستان کمیٹی بشیر احمد کو معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔