yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں

Yes 1 Webmaster October 23, 2015 1 min read
Muharram Procession
Share this:
Muharram Procession
Muharram Procession

لاہور: میدان کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں جن میں ذاکرین اورعلمائے دین میدان کربلا میں پیش آنے والے واقعات خاص طور پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے قافلے میں شامل ننھے علی اصغر سمیت دیگر بچوں کی پیاس اور ان کے استقامت کو بیان کریں گے۔

کراچی میں 9 ویں محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر سے 236 جلوس برآمد ہوں گے جو نشتر پارک میں جمع ہوں گے۔ مجلس عزا کی مرکزی تقریب 11 بجے نشتر پارک میں ہوگی جس سے علامہ عباس کمیلی خطاب کریں گے اور پھر دوپہر ایک بجے نماز ظہرین ادا کی جائے گی جس کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بار گاہ حسینیہ ایرانیہ پر جا کر اختتام پزیر ہوگا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر بھر میں 9 ہزار 800 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز اور سول وردی میں ملبوس پولیس اہلکار بھی جلوسوں کی حفاظت کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔

گرومندر سے ٹاور تک تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں جب کہ ایم اے جناح روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ جلوس کے تمام راستوں پر سرویلنس کیمرے لگائے گئے ہیں اور جلوس کی نگرانی کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جلوس کی ہیلی کاپٹر سے بھی نگرانی بھی کی جائے گی۔

لاہور میں بھی مرکزی جلوس پانڈو اسلام پورہ سے برآمد ہوا اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور راستے میں آنے والے تمام بازار اور مارکیٹیں بند کروا دی گئی ہیں۔ نویں محرم الحرام کے موقع پر جلوس کی نگرانی کے لئے 8 ہزار پولیس اہکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں سے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس سول وردی میں ملبوس ہوں گے جب کہ شارپ شوٹرز بلند عمارتوں پر تعینات ہوں گے۔ مرکزی جلوس نماز جمعہ کے اسلام پورہ سے ہوتا ہوا سول سیکرٹریٹ اور پھر خیمہ سادات پہنچے گا اور پھر نماز مغربین کی ادائیگی کے بعد اختتام پزیر ہوگا۔

لاہور میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے ایک مبینہ دہشت گرد کا خاکہ بھی جاری کردیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کے مطابق مبینہ دہشت گرد کی ہلکی داڑھی، درمیانہ قد، براؤن آنکھیں اور پتلا جسم ہے، اگر کسی کو بھی ایسا شخص نظر آئے تو ایمرجنسی نمبر 9242 پر فوری اطلاع دی جائے۔

اسلام آباد میں مرکزی جلوس جی سِکس امام بار گاہ انثا عشری سے برآنمد ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں اس حوالے سے 6 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ جلوس کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر سیل کر دیئے گئے ہیں۔ جلوس میں شامل ہونے والوں کو تین مقامات پر چیکنگ کے بعد شرکت کی اجازت دی جار رہی ہے جب کہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے رینجرز کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif
Previous Post دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فتح 18 کروڑ عوام کی ہو گی، شہباز شریف
Next Post پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ
Polio Virus

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.