yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ملک بھر میں عید الفطر کا پہلا روز مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

Yes 1 Webmaster July 19, 2015 1 min read
Eid Celebrating
Share this:
Eid Celebrating
Eid Celebrating

اسلام آباد : ملک بھر میں عید الفطر کا پہلا روز مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

ملک بھر میں عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے، عید کے پہلے روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ لاکھوں مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید الفطر کے موقع پر شہر کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جب کہ پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے بھی ڈیوٹی انجام دیں۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، میر پور خاص، بدین، سانگھڑ، نواب شاہ، اور سندھ کے دیگر شہروں اور قصبات میں بھی عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مقامی آبادی نے بھرپور انداز میں عید الفطر کا پہلا تہوار منایا، اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں صدر پاکستان ممنون حسین نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے جب کہ شہریوں کوفیصل مسجدمیں موبائل فون اور کیمرے لانے سے روک دیاگیا۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نماز عید ادا کی۔ عیدالفطر کے موقع پر پنجاب میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سخت سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا تھا، جہاں لاہور اور دیگر اہم شہروں میں عیدگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی وہیں عوامی مقامات پر بھی قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکار اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں بھی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا جس کے تحت دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے جب کہ حساس اور اہم مقامات پر سادہ لباس اہلکاروں نے بھی ڈیوٹی انجام دی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mohammad Khushal Khan
Previous Post تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں، محمد خوشحال خان
Next Post بھارت عید پر بھی جارحیت سے باز نہ آیا، نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری
Line of Control

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.