counter easy hit

کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے،مرزا یاسر لہراسب

Corruption has

Corruption has

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) پاکستان تحریک انصاف سرائے عالمگیر کے راہنما مرزا یاسر لہراسب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اوپر سے نیچے تک کرپشن ہی کرپشن دیکھائی دیتی ہے جبکہ میاں برادران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرعوام سے ہر روز جھوٹ بولتے ہیں ایسے حالات میں پانامہ لیکس نے میاوں برادران کی حب الوطنی عوام پر اشکار کردی ہے عوام ن لیگی حکمرانوں کے مکمل احتساب کے سوا کسی بات پر راضی نہیں ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اعلان کرتے ہیں کہ ملکی ترقی کے دشمنوں کا جانا ٹھہر گیاانشااللہ بہت جلد عوام ایوان میں اپنے فیصلے خود کریں گے