counter easy hit

بدعنوانی پر 189 افراد گرفتار، 135 کے چالان جمع کرائے، ایف آئی اے

FIA

FIA

اسلام آباد (یس ڈیسک) ایف آئی اے نے سرکاری اداروں کے کرپشن اسکینڈلز میں ملوث 189 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران 5 ارب روپے سے زائد برآمد بھی کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں ای او بی آئی ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، این آئی سی ایل، نیشنل پولیس فاونڈیشن ،سی ڈی اے، پی ڈبلیو ڈی اور حج کرپشن اسکینڈلزکی تفصیلات شامل ہیں۔

ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق ایف آئی اے نے کرپشن اسکینڈلز میں 189 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 135 افراد کے خلاف چالان جمع کرائے ہیں۔ ایف آئی اے میگا اسکینڈلز میں ملوث 54 افراد سے تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے میگا اسکینڈلز کی تفتیش کے دوران 5 اعشاریہ 111 ارب روپے کی برآمدگی بھی کی گئی۔