yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کورکمانڈرز کانفرنس : فوجی قیادت کو رینجرز کے اختیارات پر سیاسی شرائط نامنظور : ذرائع

Yesurdu December 16, 2015December 16, 2015 1 min read
Share this:
Corps Commanders Conference on military
Corps Commanders Conference on military

پاکستان کی عسکری قیادت کا فیصلہ ہے کہ آپریشن پر کوئی حدود و قیو د تسلیم نہیں کی جا ئیں گی ، دہشتگردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں اور مالی مدد گاروں کو بھی نہیں چھو ڑا جا ئیگا ، دوسری صورت میں رینجرز کو واپس بلا لیا جا ئیگا ۔
کراچی ( یس اُردو ) ذرائع کے مطابق یہ معاملہ نازک موڑ پر پہنچ گیا ہے اور وزیر اعظم سے آرمی چیف کی جلد ملا قا ت متو قع ہے جب کہ نواز شریف اور آصف زرداری میں بھی بالواسطہ رابطہ ، ہے اور وفاقی حکومت براہ راست رینجرز کو اختیارات تفو یض کر سکتی ہے ۔ کورکمانڈرز کانفرنس گزشتہ روز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کی زیر صدارت ہو ئی، جس میں اہم نکتہ کراچی آپریشن رہا، عسکر ی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت کو کراچی آپریشن سے منسلک سیاسی شرائط نا منظور ہیں ، یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ کر اچی میں رینجرز کا قیام اور اختیارات معمول کا معاملہ تھا ، مگر اسے عمومی سطح پر موضوع بحث بنا دیا گیا اور دس روز سے اس پر طرح طرح کی با تیں کی جا رہی ہیں ، جس سے جوانوں اور افسروں کا مورال متا ثر ہو رہا ہے ۔ یہ سب فو جی نظام کا حصہ ہیں ، لہٰذا فورس پر اس کے منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت رینجرز کے اختیارات کو چار نکات تک محدود کرنا چاہتی ہے ، جس میں سب سے اہم یہ ہے کہ آپریشن کا انتظامی کنٹرول وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے پاس ہو ، باقی نکات میں دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز کا صفایا، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کا انسداد شامل ہیں ۔ حکومت چاہتی ہے کہ کسی سیا سی شخصیت اور بیورو کریٹ پر ہاتھ نہ ڈالا جائے ، عسکری ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن کی کمان کبھی سیاستدان کے پاس نہیں ہوتی ۔ یہ بات کسی طرح بھی قابل قبول نہیں کہ آپریشن کو وزیراعلیٰ کنٹرو ل کریں ۔ ان کی اپنی سیاسی مجبوریاں ہو سکتی ہیں ، لیکن آپر یشنل کمانڈر کو صورتحال کے مطابق فیصلے کرنا ہوتے ہیں ، فوجی قیادت سمجھتی ہے کہ اس آپریشن کو بلا امتیاز اور بے رحم ہونا چاہئے ، اس سے کسی قسم کی شرائط منسلک کرنا اس کی روح کے منافی ہو گا ۔ اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہو گا ، سیاستدان سیاسی گفتگو اور سمجھوتے کریں ، لیکن سیاسی ذمہ داریوں اور سیاسی شر ائط کو آپریشن سے منسلک نہ کیا جائے ۔ عسکری حلقے سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی حکومت جس طرح کی رعا یت چا ہتی ہے اسی طر ح کا مطالبہ ایم کیو ایم کی طرف سے بھی آئیگا ، یہ صورتحال کسی طرح بھی قبول نہیں ۔ صورتحال اس وقت نازک رخ اختیار کر چکی ہے ، معاملہ پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچ گیا ، عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آپر یشن پر کسی قسم کی حدود و قیود تسلیم نہیں کی جائیں گی ۔ دہشتگردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں اور مالی مدد گاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائیگا ، ان شر ائط پر آپریشن نہ ہوا تو رینجرز کو وا پس بلا لیا جا ئیگا ۔ اس ضمن میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ایک دو روز میں ہوگی ، جس میں وزیر اعظم نواز شر یف پر فوجی قیا دت کا مو قف پوری طرح واضح کر دیا جا ئیگا ، جس کے بعد وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شا ہ سے ملیں گے اور معاملہ حل کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہو سکا تو ممکن ہے کہ وفاقی حکومت براہ راست احکامات جاری کر کے رینجرز کو اختیارات تفو یض کر دے ۔ اس صور ت میں پیپلز پارٹی کا سخت ردعمل آسکتا ہے ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ان کے تحفظات پر ہمدردی سے غور کریں گے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اس سلسلے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں ۔ یہ معاملہ آئندہ 48 گھنٹوں میں سامنے آئے گا ۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان بھی بالواسطہ رابطہ ہے ۔ یہ نازک فیصلہ ہو گا اور وزیر اعظم کے لئے آسان نہیں ۔ فوجی قیادت اور کراچی کے شہریوں کی رائے ہے کہ یہ آپریشن سیاسی آمیزش سے پاک ہونا چاہیے ۔ علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی ۔ اجلاس کو ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی ۔ کانفرنس کے شرکا نے ابھرتی ہوئی جیو سٹریٹجک صورتحال اور پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے اس کی موزونیت کا ہمہ جہت جائزہ بھی لیا ۔ کانفرنس کے شرکا نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردی کے المناک واقعہ میں اپنی جانیں قربان کیں ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مادر وطن کی خاطر دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں پیش کرنے والے تمام شہدا اور زخمیوں کو یاد کرتے ہوئے ہم مقاصد کے حصول اور انہیں مستحکم بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے جو تمام شہدا اور زخمیوں کے شایان شان خراج تحسین ہوگا ۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post دہشت گردوں کی آٹھ گولیاں کھا کے بھی دشمن کو للکارنے والا نڈرغازی ولید خان
Next Post وزیر اعظم کا سولہ دسمبر کو یوم عزم کے طور پر منانے کا اعلان

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.