counter easy hit

پاکستان میں مردوں کیلئے خطرے کی گھنٹی، قومی سطح پر ہونے والی تحقیق کے اعدادوشمار نے سب کچھ بتادیا

اسلام آباد (ایس ایم حسنین) کرونا وائرس سے متاثر اورہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں صوبہ وار تفصیلات اور متعلقہ معلومات کے حوالے سے پاکستان نے جوویب سائٹ بنائی ہے اس کے مطابق گزشتہ روز تک پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر اب تک ایک سو سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 38، سندھ میں 35، پنجاب میں 28 جب کہ بلوچستان میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے مریضوں میں سے بائیس فیصد خواتین تھیں جب کہ باقی اٹھہتر فیصد مریض مرد تھے۔ کووِڈ انیس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والے مردوں اور خواتین میں سے 31 فیصد سے زائد کی عمریں ساٹھ سے انہتر برس کے درمیان تھیں۔ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے پاکستانی مردوں اور خواتین میں سے 80 فیصد سے زائد کی عمریں پچاس برس یا اس سے زیادہ تھیں۔ مرنے والی خواتین میں سے نصف سے زائد کی عمریں ساٹھ اور ستر برس کے درمیان تھیں۔ قریب اٹھارہ فیصد کی عمریں پچاس اور ساٹھ برس کے درمیان جب کہ قریب سترہ فیصد خواتین کی عمریں بیس اور چالیس برس کے درمیان تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ایک چوتھائی تعداد خواتین کی ہے جب کہ 75 فیصد کے قریب متاثرین مرد ہیں۔ خواتین مریضوں میں سے قریب چوبیس فیصد کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ لاہور کے رہائشی مریضوں میں سے قریب بارہ فیصد خواتین ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website