counter easy hit

معاوضوں کا تنازع؛ آسٹریلوی کرکٹرز کی مہلت آج ختم ہوگی

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کی پلیئرز کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی، بورڈ کا بنایا ہوا ایم او یو قبول نہیں کیا تو معاملہ ثالثی کے لیے جاسکتا ہے، ادھر سابق کپتان مائیکل کلارک نے کھلاڑیوں کو تنازع پر ثالثی کی آفر قبول کرنے کا مشورہ دے دیا وہ کہتے ہیں کہ اگر کرکٹرز نے ایسا نہیں کیا تو بے وقوفی ہوگی۔

Controversy of compensation, the deadline of the Australian cricketers will be end today

Controversy of compensation, the deadline of the Australian cricketers will be end today

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے کرکٹرز ایسوسی ایشن کو پیر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ یا تو وہ ان کا تجویز کردہ معاہدہ قبول کرلیں یا پھر معاملے کو ثالثی کیلیے غیرجانبدار امپائر کے پاس بھیجا جائے۔ اے سی اے کے چیف ایگزیکٹیو الیسٹر نکولسن پہلے ہی خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ معاملہ ثالثی میں جانے پر نئے معاہدوں میں بہت زیادہ تاخیر ہوجائے گی تاہم انہوں نے واضح کیا تھا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ نئے ہفتے میں کرلیا جائے گا۔

ادھر سابق کپتان مائیکل کلارک سمجھتے ہیں کہ کرکٹرز کو معاملہ ثالثی کے لیے بھیج کر خود کھیل پر توجہ دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ایک سابق پلیئر ہونے کے ناطے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پیر کی دوپہر تک کوئی نئی ڈیل طے نہیں پاتی تو پھر اس معاملے کو ثالثی میں جانے دینا چایے کیونکہ ہمیں اس معاملے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر کرکٹرز ایسویس ایشن نے ایسا نہیں کیا تو یہ اس کی بے وقوفی ہوگی، پلیئرز اس سے انکار نہیں کرسکتے، انہیں ’ہاں‘ ہی کہنا ہوگا کیونکہ ان کا کام کھیلنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website