counter easy hit

سری لنکن کرکٹ میں ایک اور فکسنگ اسکینڈل سامنے آگیا

کولمبو: سری لنکن کرکٹ میں ایک اورفکسنگ اسکینڈل سامنے آگیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک غیرمعروف کرکٹر اسمپتھ ہیٹاراچی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Another fixing scandal came in Sri Lankan cricket

Another fixing scandal came in Sri Lankan cricket

سری لنکا کے 2 سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ زمبابوے کے دوران ایک غیرمعروف کرکٹر کے رویے پر شکوک کا اظہار کیا گیا جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے اپنے اینٹی کرپشن یونٹ کو متحرک کیا، جس نے ڈریسنگ روم کے ٹوائلٹ سے ایک ڈیوائس بھی برآمد کی، اس واقعے کو مقامی میڈیا میں ’ٹوائلٹ گیٹ‘ قرار دیا جارہا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا کہنا کہ ہمیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، اس طرح کی تحقیقات آزادانہ طور پر آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ ہی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جس کھلاڑی پر الزام عائد کیا جارہا ہے وہ اسمپتھ ہیٹاراچی ہیں جنہوں نے زمبابوے کے ٹور کے دوران ٹیم میٹنگز میں بھی شرکت کی اور بعد میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ انہیں میٹنگز میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔  یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں جب بنگلا دیش سے سری لنکا ہوم ٹیسٹ میچ ہارا تھا تب بھی ایک میزبان کرکٹر سے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website