counter easy hit

پاک افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

افغان فورسز کی جانب سے چمن بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کے حوالے سے پاک افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔

Contact of Pak-Afghan DG MOs on hotline

Contact of Pak-Afghan DG MOs on hotline

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم اوپاکستان میجر جنرل ساحر شمشادمرزا نے افغان فائرنگ اور گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز کی فائرنگ سے جانی نقصان ہوا۔ ڈی جی ایم او پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ دیہات پاک افغان سرحد میں منقسم ہیں، پاک فوج اور شہری اپنی سرحد کے اندر موجود ہیں،ہم اپنی اپنی سرحدوں کےاندر کام کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان ڈی جی ایم او نے تسلیم کیا کہ پاک افغان سرحد دیہاتوں کے درمیان ہے۔

انہوں نے یقین دہائی کرائی کہ افغان فورسز اپنی سرحد کے اندر رہیں گی،جبکہ موجودہ تناؤ کم کیا جائے گا،معاملےکواٹھائیں گے اورضروری ہدایات جاری کریںگے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہاٹ لائن رابطے کے بعد پاک افغان بارڈر فلیگ میٹنگ بھی ہوئی جبکہ اس وقت علاقے میں فائرنگ رک چکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website