counter easy hit

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم پر مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم پر مشاورت کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پارلیمانی جماعتوں کیساتھ ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا، اعلیٰ ترین اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کیخلاف ملٹری کورٹس اور آپریشن ضرب عضب کے نتائج کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Consultation on the amendment to extend the period of military courts

Consultation on the amendment to extend the period of military courts

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء اور عسکری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہ گیا ہے کہ پاکستان اندرونی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے تمام کوششیں کرے گا، خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا، اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، سیاسی و عسکری قیادت نے قومی مقاصد ہر حال میں حاصل کرنے کا عزم کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عسکری و سیاسی قیادت نے شدت پسندی اور دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹولرینس پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا، شرکاء نے اتفاق کیا کہ انسداد دہشتگردی کیخلاف اور آپریشن ضرب عضب کے نتائج کو مستحکم کرنے میں ملٹری کورٹس نے اہم کردار ادا کیا، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ ملکی امن کیلئے ضروری ہے۔اعلیٰ سطح اجلاس میں قومی پالیسی کے اہداف کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عزم کیا گیا، وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے آئینی ترمیم پر مشاورت شروع کردی، پارلیمانی جماعتوں کیساتھ ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website