counter easy hit

سرکاری گاڑیاں استعمال کرنیوالے ریٹائرڈافسران کی فہرست بنانے کا حکم

Commands to the vehicles patrolling retired officers List

Commands to the vehicles patrolling retired officers List

کراچی: مشیر قانون اور انسداد بدعنوانی نے سرکاری گاڑیاں اور گھر استعمال کرنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی فہرستیں بنانے کا حکم دیا ہے،

اجلاس میں چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن سندھ غلام قادر تھیبو، ڈائریکٹر عثمان غنی صدیقی، ڈائریکٹر رحیم بخش میتلو اور محکمے کے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے کہا کہ جن رٹائرڈ سرکاری افسران اور ملازمین کے پاس عرصہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک سرکاری گاڑیا ں اور سرکاری مکان قبضے میں ہیں ان کیخلاف قا نونی کارروائی شروع کی جائے جن افسران کا دوسر ے محکموں میں تبادلہ ہوگیا ہے اور جو موجودہ اور سابقہ محکموں سے گاڑیوں، فیول و مرمت کے اخراجات حاصل کر رہے ہیں ان کی بھی فہرست بنائی جائے ایسی تمام ناکارہ سرکاری گاڑیاں جن کے نام پر پٹرول اور مرمت کے اخراجات وصول کیے جا رہے ہیں۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ان کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ یہ رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرکے ایسے افسران جو سرکاری فنڈز کے غیرقانونی استعمال میں ملو ث ہیں کہ خلا ف تادیبی کارروائی شروع کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ  نے کہا کہ صرف کم گریڈ کے اہلکاروں کو نہیں بڑ ے گر یڈ کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے،رنگے ہاتھوں اور مجسٹریٹ کی مو جودگی میں پکڑے جانے والے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جا ئے، اگلے تین ما ہ تک تمام سرکل افسران کام کرکے دکھائیں، کام نہ کرنے والے افسران کو 3 ماہ بعد عہدوں پر نہیں رہنے دیا جائے گا۔

مشیر قانون کو بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن کو گزشتہ 30 دن میں 178شکا یا ت ملی ہیں20چھا پے ما رے گئے 57 مفرو ر ملزما ن گرفتا ر ہو ئے جبکہ رنگے ہا تھو ں رشوت لیتے ہو ئے15سرکاری ملزمان افسران اور اہلکاروں کوگرفتار کیا گیا جن میں 18اور 17گریڈ کے 2، 2 افسران ن اور گریڈ 16کے 4 افسران سمیت دیگر اہلکار شا مل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website