counter easy hit

امریکی صدارتی انتخابات منگل کو کیوں ہوتے ہیں؟

Why the US presidential election on Tuesday?

Why the US presidential election on Tuesday?

واشنگٹن: امریکی عوام اپنے صدر کا انتخاب صرف منگل کے دن ہی کرتے ہیںاس کی وجہ یہ ہے کہ1788سے 1845 کے درمیان امریکی ریاستیں اپنی مرضی سے ووٹنگ کے دن کا تعین کرتی تھیں جس کے نتیجے میں اکثر انتشار پیدا ہوجاتا تھا۔

18ویں صدی کے اختتام اور19ویں صدی کے آغاز میں صدارتی الیکشن متنازع ہونے لگے کیونکہ اس وقت کمیونیکیشن رابطے سست رفتار تھے اور نتائج کے اعلان کو ہفتوں بلکہ مہینوں لگ جاتے تھے۔تاہم جب ریلوے لائن اور ٹیلیگراف کا استعمال شروع ہوا تو امریکی کانگریس نے فیصلہ کیا کہ اب انتخاب کے لیے ایک وقت اور دن کا تعین کرلیا جانا چاہئے۔

پیر کا دن اس لیے زیرغور نہیں لایا گیا کیونکہ اتوار کی تعطیل کے بعد لوگوں کو پولنگ کے لیے جلد بازی میں اپنے حلقوں میں واپس نہ آنا پڑے کیوں کہ اکثر امریکی ہفتے کے آخری ایام میں تفریحی مقاصد یا رشتہ داروں سے ملنے کے لیے سفر کرتے ہیں جبکہ بدھ کو بھی مارکیٹ ڈے کی وجہ سے مسترد کیا گیا کیوں کہ اس روز کاشتکار پولنگ عمل کا حصہ بننے سے قاصر رہتے۔ لہذاآخر میں یہ فیصلہ ہوا کہ امریکی صدارتی انتخاب منگل کو ہوا کریں گے اور 1845 میں کانگریس نے قانون کی منظوری دی کہنومبر کے پہلے منگل کو صدارتی انتخاب کا انعقاد ہوگا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website