counter easy hit

لاہور میں ”قلندر نائٹ“ کی رنگا رنگ تقریب

’پاکستان سپر لیگ ‘ دوسرے ایڈیشن کا دنگل 9 فروری کو دبئی میں سجے گا ، اس ایونٹ کیلئے روانہ ہونے والی ٹیم ”لاہور قلندرز“ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ”قلندرز نائٹ “ کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کی بھی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس تقریب میں جوش، جشن، موج مستی ، کیٹ واک ، ہلہ گلہ اور انٹرٹینمنٹ کے تمام ہی رنگ تھے۔

Colorful ceremony of "Qalandars Night" in Lahore

Colorful ceremony of “Qalandars Night” in Lahore

پورا ہال فیملیز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ، چاروں جانب جشن کا سماں تھا، بھنگڑے کی تھاپ پر عوام کی بڑی تعداد جھومتی رہی اور ”دمادم مست قلندر، جیو لاہور قلندر “ کے نعرے بھی گونجتے رہے، ”قلندرز نائٹ “کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا تو حاضرین با ادب کھڑے ہوگئے۔ سب سے پہلے اسٹیج پر اسٹریو نیشن نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اس کے بعد معروف گلوکار اسرار احمد نے گروپ کے ہمراہ اسٹیج کی رونق کو دوبالا کیا اور گیت ”افغان جلیبی“ نے نوجوانوں کو رقص کرنے پر مجبور کردیا، قراۃ العین نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، ریمپ پر واک کرتے ہوئے عمر اکمل اور دیگر کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کی ۔ اس موقع پر ٹیم انتظامیہ اور دیگر کھلاڑی بھی اسٹیج پر موجود تھے، چیئرمین لاہور قلندر رانا فواد اور عاقب جاوید نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، سہیل تنویر، عمر اکمل ، یاسر شاہ ، اظہر علی بھی عوام کے درمیان گھلتے ملتے اور سیلفیاں بنواتے دکھائی دیئے۔ پاکستانی فلموں کی شان سمجھے جانے والے ماڈل ، اداکار اور میزبان ”شان“ جب اسٹیج پر آئے تو لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل گئے، اُن کے بعد عالمی شہرت یافتہ گلوکار شفقت امانت علی آئے تو لوگ جھوم اُٹھے، شفقت امانت علی کے گیت پر شان نے بھی ساتھ دیا اور دونوں نے ملکر عوام میں مزید جوش پیدا کیا۔ بعد ازاں فلم اسٹار شان نے لاہور قلندرز کی حوصلہ افزائی کی اور لاہوریوں کے جوش و جذبے کو سلام پیش کیا۔ میزبانی کے فرائض معروف کمپیئر نور الحسن نے انجام دیئے، اس سے قبل محمد علی نے کہا کہ ”لاہور قلندر “ پاکستان کی سب سے مقبول فرنچائز ہے اور ہر چیز کو بہت زبردست انداز میں انجوائے کرتی ہے، اس فرنچائز نے پورے پاکستان سے جو ٹیلنٹ منتخب کرکے متعارف کرایا ہے وہ ملک کا نام روشن کرے گا۔ لاہور قلندر کی ایپ سے مفت پاسز ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کیلئے مخصوص گیٹ نصب تھا جہاں سے ہال میں داخل ہونے والوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہوری ، لاہوری ہیں اور ”لاہور قلندر“ کو سپورٹ کریں گے اور فائنل بھی لاہور میں ہی دیکھیں گے، لاہور قلندر زتمام فرنچائز کیلئے ایک ٹرینڈ سینٹر بن چکا ہے۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے شخص داؤد کو ”دلیر قلندر“ کا خطاب دیا گیا اور اُسے لاہور قلندر کی جانب سے ایک بائیک کا تحفہ بھی دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website