yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مردم شماری کی ٹیم پہ خودکش حملہ

MH Kazmi April 6, 2017 1 min read
Collateral at Census team
Share this:

طویل تاخیر اور کئی سیاسی و انتظامی پیچیدگیوں کا سامنا کرنے کے بعد ملک میں 19 سال بعد 15 مارچ سے مردم شماری کا آغاز ہوا ہے۔مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 اپریل تک مکمل ہوجائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔پہلے مرحلے میں ملک کے 63 اضلاع میں ہونے والی مردم شماری میں 1 لاکھ 75 ہزار فوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، جو شمار کرنے کے ساتھ ساتھ سروے کرنے والے عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر مامور ہیں۔

پانچ اپریل کوپنجاب کے صوبائی دارالحکومت زندہ دلان شہر لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خود کش حملہ پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید متعدد زخمی شہید ہونے والے اہلکاروں کا تعلق سندھ رجمنٹ سے تھا دیگر دو افراد کا تعلق مردم شماری عملے سے ہے خودکش بمبار نے مردم شماری عملے کی گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا عینی شاہدین کے مطابق دھماکا صبح ساڑھے سات اورآٹھ بجے کے درمیان ہوا، جس میں فوجیوں کو نشانہ بنایاگیادھماکے میںشہید ہونے والوں میں 35 سالہ پاک فضائیہ کا جوان محمد اویس، فوجی جوان 33 سالہ محمد ساجد، محمدعبداللہ ، 77سالہ محمد بوٹا اور 30 سالہ سیف شامل ہیں۔ زخمیوں میں 14 سالہ رحمان، 30 سالہ شکیل، 6 ماہ کا بچہ احسان، 33 سالہ دل باز، الطاف، شمشاد، اسلم، ماجد، ارشاد، جمیل، 30 سالہ افضل، 42 سالہ فیاض احمد، 30 سالہ محمد فاروق،16 سالہ فرحان،40 سالہ اسلم ، گلزار، 45 سالہ عثمان،22 سالہ ارشد، 25 سالہ تہمینہ اور 16 سالہ عابد بھی دھماکے میں زخمی ہوئے۔

آرمی چیف ،صدر وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیاچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور حملے میں شہید فوجی اہلکار اور سویلین مردم شماری اہلکارمردم شماری کی ڈیوٹی پر تھے ،ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ فوجی اہلکار وں اور مردم شماری کے اہلکاروں کی شہادت بلا شبہ عظیم قربانی ہے ،شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم کی حمایت سے ملک بھر سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے وزیراعظم نواز شریف نے مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نشانہ بنائے گئے فوجی جوانوں اور دیگر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ وفاقی محکمے صوبائی حکام کی ہر ممکن مدد کریں۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق واقعہ دہشت گردی معلوم ہوتا ہے،اس طرح کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغان صوبے ننگر ہار اور کنڑمیں ہوتی ہے،شہادتیں بڑھ سکتی ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے نے قبول کی ہے،جس کے اہم کارندے انوار الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے لاہور ہائی الرٹ پر تھا ، اس کے باوجود یہ واقعہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہوں گے ، کوشش کریں گے کہ اس سے مردم شماری کے عمل پر کوئی اثر نہ پڑےبیدیا ں روڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کو حملہ آور کا سر 40فٹ اونچی قریبی دوکان کی چھت سے ملا۔ سکیورٹی اداروں کی طرف سے تیاری کی گئی خودکش حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال تھی اور اس کا سر 40 فٹ اونچی قریبی عمارت سے ملاحملہ آور چہرے اور بالوں کے خدوخال سے ازبک معلوم ہوتا ہے حملہ آور پیدل آیا اور وین کے بالکل پیچھے صبح 7 بجکر 45 منٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکے میں 8 سے 10 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ملک عزیز میں دہشت گردی کی لہر وفاقی اور صو با ئی حکو متوں کیلئے سو الیہ نشا ن کے ساتھ ساتھ مکمل ناکا می اور بے حسی کے متر ادف ہے عوام کی جا ن و املاک،مز ارات بز رگا ن دین ، مسا جد و امام با رگاہ، پیر ان عظام ائمہ تصو ف کے تحفظ کے لئے حکومت مکمل نا کا م ہو چکی ہے۔آج مظلو م مسلمان ،بے حمیت مسلم حکمر انو ں کی مصلحت،ضر وریات ،مفا دات ،خواہشا ت کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔ملک دشمن عناصرمقدس مقامات پر دھماکے کر کے ملک میں عدم استحکام اور انتشارپیدا کر کے اپنے مذ موم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں، ہمیں ان کا مقابلہ باہمی اتحاد ویکجہتی سے کر نا ہو گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Panama Paper Case and anti-democratic discourse
Previous Post پانامہ پیپر کیس اور جمہوریت مخالف بیانیہ‎
Next Post معصوم حسیب کا قتل اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی خاموشی
Murder of the innocent Haseeb and silence of the Chief Minister

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.