counter easy hit

وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میٹرو بس منصوبے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کے لئے میڑو بس منصوبے کا اعلان کردیا۔بلدیاتی نمائندوں کےکنونشن سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ پنجاب بھر میں چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے قرضے بھی دئیے جائیں گے۔

CM Punjab announces metro bus project in Faisalabad

CM Punjab announces metro bus project in Faisalabad

فیصل آباد میں لوکل باڈیز کنونشن سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں میگا پروجیکٹس کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی یہاں اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی بنائی اور سیف سٹی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے چلڈرن اسپتال فیصل آباد میں ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کیا اور 260 بستروں پر مشتمل گورنمنٹ حسیب شہید اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ساتھ ہی اربوں روپے کی لاگت سے ایک ہزار بستروں کے اسپتال کی تعمیر کا بھی اعلان کیا، دوران خطاب انہوں نے سیاسی مخالفین پر بھی خوب تنقید کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website