لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی بیماری شدت اختیار کرگئی ہے، قے زیادہ ہونے اور جسم میں پانی کی کمی ہو نے کے باعث انہیں اسپتال لایا گیا جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریڈیوتھراپی تک مریض کو اسپتال میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے سےسرجری کے ذریعے کینسر کی گلٹیاں نکال دی گئی تھیںلیکن وہ گلٹیاں نہ صرف دوبارہ پیدا ہوگئی ہیں بلکہ گلے سے نیچے جسم کے دوسرے حصے میں بھی مرض پھیل گیا ہے تاہم بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد دوبارہ گھر لایا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مرض میں شدت آنے کے باعث آئندہ کچھ دنوں میں ان کی ریڈیو تھراپی اور دوبارہ سرجری کا امکان ہے۔








