yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سول و ملٹری بیورو کریسی بھی شفاف نہیں

Yes 1 Webmaster October 4, 2015 1 min read
Corruption
Share this:
Corruption
Corruption

تحریر: پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
کرپشن کی ایک طویل داستان اس ملک سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ سلسلہ دور ایوبی کے مارشل لاء کے آخری ایام میں شروع ہوا تو ۔اور پھر آہستہ آہستہ اس عفریت نے اپنا سر اٹھانا شروع کیا جنرل ضیاء الحق ذاتی طور پر نہایت ہی بہترین کردا رکے مالک تھے مگر ان کے ساتھیوں ،جاگیرداروں اور بیورو کریسی میں طریقے طریقے سے خاموشی کے ساتھ خاص طور پر وڈیروں نے کرپشن کے ذریعے اپنے خزانے بھرنا شرو ع کر دیئے ۔پھر بے نظیر اور نواز شریف کے ادوار میں بھی بڑے سیاست کے کھلاڑیوں نے خاص طورآصف علی زرداری نے اور ن لیگ کے دیگر کھلاڑیوں نے اس بہتی گنگا میں خوب ہی اشنان کیا۔ججز بیورو کر یٹس اور جنرلز کی کرپشن پر کسی کو آواز اٹھانے کی ہمت ہی نہ ہوتی تھی۔

وقت کے دھندھلکوں میںان کی کرپشن کے آثار کوخود بخود یا جان بوجھ کرمعدوم کر دیا گیا۔کوئی بھی ان لُٹیروں سے قومی دولت کی واپسی کا مطا لبہ کر نے کو تیار نہ تھا۔ جنرل پرویز مشرف کے مارشل لاء دور میں کرپٹ لوگ تمام حدود ہی پار کر گئے تھے۔جن سیاست دانوں نے اس کرپشن میں اشنان کیاوہ تو با بانگِ دھل کہتے تھے کہ و ردی میں ہم دس مر تبہ بھی مشرف کو اقتدار کی کرسی پر بٹھاکے لئئے تیار ہیں۔ جو بھی اس اقتدار کا حصہ بنا اُس نے جی کھول کر مال بٹورا اور موقع ملتے ہی پتلی گلی سے نکل کھڑا ہوا ۔بقول شاعر کے

”رات کو پی صبح کو توبہ کر لی رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت بھی نہ گئی” اس کے بعد این آر او کے ذریعے پیپلز پارٹی کا اقتدار شروع ہوتا توتمام بھوکے ننگے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے لئے زرد اری نے اپنا مخصوص حصہ رکھ کرپاکستان کے خزانے کے منہ کھول کر رکھ دیئے۔جس میں بڑے بڑے پوتر لوگوں نے خوب خوب کھُل کیلااور پاکستان کو قلاش کر کے مسٹر زردای یہ جا وہ جا! دوبئی میں جا بیٹھے کر لو جس نے کچھ کرنا ہے۔نہ جانے کب وہ وقت آئے گا جب پاکستان کے جسم پر چمٹی ان جونکوں سے اس دکھ کے مارے ملک اور اس کے مظلوم عوا م کو نجات ملے گی؟؟؟۔

Mian Raza Rabbani
Mian Raza Rabbani

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی چیخیں بھی اس ملک کے عوام نے سُنیں جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ سیاست دانوں نے کرپشن کی ہے۔پیپلز پارٹی میں بھی کرپٹ لوگ ہیںاسی لئے میں ان کا دفاع نہیں کرتامگر یہ بھی سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔ اس وقت سول و فوجی بیورو کریسی میںکوئی بھی شفاف نہیں ہے۔اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا کرو ۔یہ ایسا وقت ہے کہ اس میں نیب کے قانون کا بھی جائزہ لیا جانا چاہئے۔جو ادارہ سب کا احتساب کر رہا ہے اُس کا بھی احتساب کیا جانا چاہئے۔ خصوصی عدالتیں سب کے لئے ہونی چاہئیں۔کرپشن کا خاتمہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جانا چاہئے۔خصوصی عدالتیں ضرور بنائیں مگر یہ خصوصی عدالتیں بھی سب کیلئے ہونی چاہئیں۔میں ساتھ کھڑا ہووں گا۔

ایوانِ بالا سینٹ نے اپنی کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ کی توسیق کرتے ہوے واضح طور پر کہا ہے کہ جرنیلوں اور ججوں سمیت ملک میں سب کے لئے جامع احتساب کا یکسان نظام قائم کرنے کامطا لبہ کیا جاتاہے۔دوسری جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آچکا ہے کہ ججوں اور جرنیلوں سمیت سب کے احتساب کا یکسان نظام سامنے لایا جائے۔جس پر سینٹ کے آئیندہ اجلاس میں بحث ہوگی۔رپورٹ میں احتسا ب کے موجودہ نظام پر عدم اعتماد کا اظہاربھی کیا گیا ہے اور اس بات کی بھی نشان دہی کی گئی کہ کرپشن کی تحقیقات اور مقد مات چلانے پر ما مور ادارہ سب کے لئے احتساب کے اصول پر کاربند رہنے میں ناکام رہا ہے۔

جس کی ہر بات پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں کہ نیب کرپشن کے اکثر معاملات میں فوج اور عدلیہ کے معاملات کو نظر انداز کرتا رہا ہے۔ 18ستمبر کو سینٹ نے اپنی مرتبہ رپورٹ کو اتفاق کے ساتھ منظوری دیدی ہے۔ اس رپورٹ میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ بعض معاملات میں دیکھا گیا ہے کہ نیب کی تحقیقات کا طریقہ کار بھی حقوق انسانی کی اقدار کے خلاف رہا ہے۔احتساب کے عمل اور ساکھ کو یقینی بنانے کے لئے شفا فیت کو یقینی بنایا جائے۔اس قسم کے تاثرات کا خاتمہ کیا جانا ضروری ہے۔

Accountability
Accountability

ایکس سروس مین ایسو سی ایشن کے چیئر مین جنرل علی قلی خان کا کہنا ہے کہ وردی والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ مگر یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وردی والوں کا احتساب کرنے کی کسی میں جرء ت ہے کیاْ ؟وردی والوں کا احتساب وردی ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری نبتا ہے۔مگر بعض موقعوں پر محسوس یہہوتا ہے کہ پیٹی بھائیوں کا خصوصی خیال بھی رکھا جاتا ہے۔مگر نیٹو کنٹینر کیس ایسا تھا جس پر کاوائی بھی کی گئی جس کی ایک جھلک نیٹو کنٹینرز کیس میں دیکھنے کو تو ملی مگر اس کے بعد اس ڈپارٹمنٹ میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔پاکستانی قوم کسی کے بھی کرپشن کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔پاکستان کی جڑوں میں لگی اس دیمک کا تو ہمیں ہر سطح پر خاتمہ کر کے ہی دم لینا ہوگا۔غریب آدمی پر اگر کرپشن کے الزامات ہیں تو اس کی پوری فیملی کو اس کے نتائج بھگتنا پڑ جاتے ہیں مگر بڑ ے اور اصل کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالنا بھی یہاں محال تصور کیا جاتا ہے۔یہ روئیہ ہر ادار ے کے لئے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں احتساب کا ظالمانہ نظام بروِ کار لایا جائے تاکہ عوام کے اندر سے بد اعتمادی کا خاتمہ کیا جاسکے۔اگر ہمیں اس آئی سی یو میں پڑے آکسیجن لیتے ہوے پاکستان کو بچانا ہے تو اس کے کینسر کی تمام جڑوں کو کاٹنا ہوگا۔اس وقت ہر جانب پاکستان کے دشمن پھن پھیلائے بیٹھے ہیں ۔جن کی یہ کوشش ہے کہ اس ملک کو فلاحی ریاست نہ بننے دیا جائے ۔یہاں پر غربت و افلاس کا دور دورہ رہے۔اور عیاش حکمرانوں کی عیاشیاں نہ چھننے پائے۔جن لوگوں نے ملک کے خزانے لوٹے اور سامنے آنے سے گریزاں ہیں۔اُن کے حلقوں سے پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت ہر حال میں نکالی جائے۔ پاکستا ن کا یہ سرمایہ اس ملک کے غریبوں کی خون پسینے کی کمائی ہے۔ سول وملٹری بیوروکریسی بھی اس ملک میں شفاف نہیں ہیںان لوگوں کو بھی کسی صورت میں لوٹ مار پر استثنٰی نہ دیاجائے۔

Shabbir Khurshid
Shabbir Khurshid

تحریر: پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
shabbir23hurshid@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Harbhajan Singh And Geeta Basra
Previous Post ہربھجن سنگھ زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے تیار
Next Post گرل پارٹی باسل سوئزرلینڈ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.