counter easy hit

بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی مجھے اپنی ذمہ داری احساس ہے،ثنااللہ ڈھلو

City police station SHO , Sanaullah dhlu

City police station SHO , Sanaullah dhlu

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ثنااللہ ڈھلو نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی مجھے اپنی ذمہ داری احساس ہے اور قانون کا اخترام کرنے والے میرے لیے محترم ہیں ان کی دادرسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انشااللہ کسی کو شکایت کا موقع نہیں دونگاانہوں نے کہا کہ میرے سینئرزاور عوام مجھ سے امید رکھتے ہیں میں اپنے علاقے میں پُرامن ماحول کو قائم رکھنے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کام کروں اپنی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے خود کو ایس ایچ او نہیں بلکہ عوام کا خاد م سمجھتاہوں انشااللہ آفیسران اور یہاں کی عوام کے معیار پرپورا اترنے کی میری کوشش جاری ہے اپنی کوشش میں کہا ں تک کامیاب ہوتاہوں اس بات کا فیصلہ تو وقت کرے گا ۔