counter easy hit

سی آئی آئی کا تین طلاقوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ

اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کاکہنا ہے کہ تین طلاقوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ بیک وقت تین طلاق کو قابل سزا جرم قرار دیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی CII decision to take divorce matter in parliamentآئی نے تین طلاق کے معاملے پر اپنی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے،تین طلاق پربھارتی سپریم کورٹ نے بھی پابندی لگائی ہے۔

نئے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق کونسل حکومت سے ان سفارشات پر عملدرآمد کیلئے یقینی طور پر پارلیمنٹ میں بھی لے جائے گی۔ ان سفارشات میں سے ایک اہم سفارش جس پر کونسل عملدرآمد چاہتی ہے وہ بیک وقت تین طلاقوں کو جرم قرار دینا ہے۔تین طلاق ایک ایسا عمل ہے کہ جس میں مسلمان شوہر اپنی بیوی کو تین بار ’طلاق‘کا لفظ کہتا ہے۔