counter easy hit

راولپنڈی میں مسیحی برادری نےکرسمس کا تہوار روائتی مذہبی جوش و خروش سے منایا۔دن کا آغاز گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات سے ہوا۔

اراولپنڈی( اصغر علی مبارک) راولپنڈی میں مسیحی برادری نےکرسمس کا تہوار روائتی مذہبی جوش و خروش سے منایا۔دن کا آغاز گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات سے ہوا۔ بچوں بڑوں نے رنگ برنگے ملبوسات کے ساتھ کرسمس کی تیاری کی اس مو قع پر چرچز کو بھی خوب سجایا گیا تھا۔ مختلف مقامات پر کرسمس ٹریز اور سانتا کلاز، سنو مین اورسٹارز آویزاں کیا گئے ان کورنگ برنگے قمقموں کے ذریعے خوبصورت انداز میں سجایا گیاتھا ۔ جب کہ مقامی مسیحی رہنماوں ،نوجوانوں کی طرف سے قومی ہم آہنگی کے جذبہ کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر کرسمس کی تقریبات منعقد کیں جب کہ سرکاری سطح پر بھی کچہری چوک و دیگر مقامات پر کرسمس ٹری نصب کیا گیا، گذشتہ روزگرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات اور عبادات کے ساتھ ساتھ کرسمس کیک بھی کاٹے گئے ۔ کرسمس کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ گزشتہ 24 دسمبر کی رات سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ اس موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات میں منعقد کی گئی بچوں ،خواتین اور مسیحی قوم کی بڑی تعدادنے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ راولپنڈی میں سینٹ پال چرچ مری روڈ ، کرائسٹ چرچ عقب پی سی ہوٹل ۔سینٹ کتھڈرل چرچ لال کرتی، یو پی چرچ راجہ بازار کیتھولک چرچ ہولی فیملی، کرسچن کالونی ڈبل روڈ اور کیتھولک چرچ لالکڑتی، سیونتھ ڈے چرچ جی پی او صدر عمانو ایل چرچ چکلا لہ راولپنڈی سمیت تمام گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں شہر کی مسلم کمیونٹی بھی مسیحی قوم کی خوشیوں میں شریک رہی۔ کرسمس کے موقع پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ،ڈی سی راولپنڈی اور دیگر افسران کی طرف سے شہر کے مختلف حصوں میں واقع چرچز کی سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے جس کا کرسمس کے بہترین انتظات کرنے پر سیکرٹری بشب کونسل پاکستان بشب چوھدری وریام مسیح ۔چیئر مین یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ البرٹ ڈیوڈ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔تقریبات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ جس میں بچوں کے درمیان کوئز مقابلے گیتوں کے پروگرام ہوئے ۔اور ان میں انعا مات تقسیم کیے گئے