counter easy hit

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہے ہیں

Christians are celebrating Christmas today around the world including Pakistan

Christians are celebrating Christmas today around the world including Pakistan

دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں،مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کے رنگ نرالے ، کہیں لال رنگ بکھرا ہوا تو کہیں تحفے تحائف کی بہارآئی،کرسمس ٹری ہو یا گھر کی ڈیکوریشن خوشی کے رنگ نمایاں ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں میں بھی کئی انداز دیکھنے کو ملتے ہیں، حضرت مریم کی داستاں بیان کرتے ماڈلز بھی اس دن کی تیاریوں کا اہم حصہ ہیں،خصوصی دعاوں اور سروسز کا اہتمام بھی کرسمس کا خاصا ہے،ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں بھی لازم ہے۔ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا بچوں اور خصوصا جنگ سے متاثرہ بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے پر زوردیا ۔پوپ فرانسس نےمزید کہا کہ ایسے بچوں کی بھوک مٹانے کی کسی کو پروا نہیں ان کے ہاتھوں میں کھلونوں کے بجائے ہتھیار ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website