counter easy hit

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی زندگی پر ایک نظر

A view on the life of the Founder of Pakistan "QUAID E AZAM MOHAMMAD ALI JINNAH"

A view on the life of the Founder of Pakistan “QUAID E AZAM MOHAMMAD ALI JINNAH”

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 140ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، قائد اعظم 25 دسمبر 1876 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے والد کا نام جناح بھائی پونجا اور والدہ کانام مٹھی بائی تھا، قائداعظم کے بہن بھائیوں میں رحمت ، مریم ،احمد علی ، بندے علی ،شیریں اور فاطمہ جناح شامل تھے۔ایمی بائی اور مریم المعروف رتی بائی قائد اعظم کی شریک حیات تھیں، قائد اعظم کی واحد اولادان کی بیٹی دینا جناح تھیں جو مریم المعروف رتی بائی کے بطن سے پیدا ہوئیں ۔لنکن ان سے بیرسٹری کی تربیت حاصل کرنے والے قائد اعظم محمد علی جناح نے بمبے ہائیکورٹ میں بطور وکیل خود کو رجسٹرڈ کروایا اور 1896میں اپنی عملی زندگی کا آغاز لندن گراہم ٹریڈنگ کمپنی میں اپرنٹس شپ کرکے کیا۔قائداعظم نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1906ءمیں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا،قائد اعظم 1913ءمیں آل انڈیامسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔اپنی سیاست کے ابتدائی ادوار میں انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کے لئے کام کیا، 1916ء میں آل انڈیا مسلم لیگ اور آل انڈیا کانگریس کے مابین ہونے والے میثاق لکھنؤ کو مرتب کرنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔آزادی کےموقع پر آپ 7اگست 1947کو کراچی پہنچے، قائد اعظم آخری باراسٹیٹ بینک آف پاکستان کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے،انہوںنے 11ستمبر1948میں وفات پاگئے ۔قائدہ اعظم کی نمازہ جنازہ میں لگ بھگ 6لاکھ افراد نے شرکت کی،انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website