counter easy hit

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 200 رنز بنا کر آؤٹ

Christchurch New Zealand made 200 runs in the first inning out

Christchurch New Zealand made 200 runs in the first inning out

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں تیسرے دن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 200 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ اور یوں اس نےپاکستان کے اسکو 133 رنز کے جواب میں  67 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 4 جبکہ  ، سہیل خان اور محمد عامر نے تین تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں آج پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان تیسرےدن کا کھیل جاری ہے جس میں پاکستانی بالروں نے یکے بعد دیگرے نیوزی لینڈ کی وکٹیں اڑا کر میچ میں اپنی واپسی کو یقینی بنا لیا ہے۔

آج جب میچ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کے اسکور 3وکٹ پر104رنز سے اننگ کا آغاز کیا اور پوری ٹیم  200 رنز ہی بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جے اے راول 55 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمن رہے۔

اس سے قبل کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں133رنزپرآل آؤٹ ہوگئی تھی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website