counter easy hit

لودھراں کے ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

Choose Opera election,

Choose Opera election,

اسلام آباد…..این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔الیکشن کمیشن نے سیکرٹری پانی و بجلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لودھراں میں پولنگ کے روز بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی جائے، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی خط لکھا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ لودھراں میں 23دسمبر کو مقامی چھٹی کی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ لودھراں میں کل رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائیگا، کل رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندی ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائڈنگ آفسران کو 22سے 24 دسمبر تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔