yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
مقامی خبریں

چترال،مشرق و مغرب کے معاشرے میں خواتین کا کردار ‘‘کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلہ

F A Farooqi April 27, 2015 1 min read
Share this:

چترال ( نذیرحسین شاہ نذیر) ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے کہا ہے۔کہ آج عورت کو شو پیس بنانے میں مغرب کا قصور ہے اور نہ اْسے حقوق سے محروم رکھنے کے حوالے سے مشرق کا۔بلکہ اصل وجہ اسلام کے آفاقی نظام پر چلنے سے انحراف ہے۔ اس لئے معاشرے میں کہیں مرد عورتوں پر ظلم کرتے ہیں۔ تو کہیں عورتوں نے بھی مردوں کو غلام بنایا ہوا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مولدہ چترال میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ فورم کے اشتراک سے ’’ مشرق و مغرب کے معاشرے میں خواتین کا کردار ‘‘کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلے کے مو قع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر معین الدین خٹک بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا۔ دنیا کے انسانوں نے اشتراکیت اورسرمایہ دارانہ نظام کی تخلیق کی۔اور آج جمہوری نظام کے فروغ کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ لیکن انسانوں کے انسانوں پر ظلم کم نہیں ہوئے۔ اور نہ اللہ کے نظام کے بغیر ان ظلم و زیادتی میں کمی ممکن ہے۔ کیونکہ جس ہستی نے انسانی زندگی کو وجود بخشا۔ وہ ہی اس کیلئے سب سے بہتر نظام دینے پر قادر ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم نے پروگرام کے انعقاد میں انتظامیہ کی مدد کرنے پر ڈسٹرکٹ یوتھ فورم کے عہدہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ان تقریبات کا مقصد طالبات میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ڈی ای او معین الدین خٹک نے کہا۔کہ اسلام کو مشرق کا مذہب قرار دیا جارہا ہے۔ کیونکہ مشرق کا معاشرہ مذہب اسلام کے زیر نگین رہا۔ حالانکہ مشرق میں بڑی تعداد دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی ہے۔ تقریری مقابلے میں جیوری نے لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج کی طالبہ مصباح دانش کو پہلی ، انیسہ سلام قتیبہ پبلک سکول دوسری ، حافظہ جمال گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مولدہ تیسری، اْم ہانی گورنمنٹ گرلز سنٹینل ماڈل ہائی سکول دنین کو مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کی بنا پر نقد انعامات اور سرٹفیکیٹس دیے گئے۔ سکول انتظامیہ کے مطالبے پر ڈپٹی کمشنر چترال نے امتحانی ہال ، لائبریری اور سپورٹس سنٹر کے سامان کی فراہمی سے متعلق ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریری مقابلے میں چترال کی مختلف سکولوں کی 13طالبات نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام طالبات کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا۔

چترال،مشرق و مغرب کے معاشرے میں خواتین کا کردار ‘‘کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلہ
چترال،مشرق و مغرب کے معاشرے میں خواتین کا کردار ‘‘کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلہ
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Sheikh Khalid Al Ghamdi
Previous Post یقین ہے سعودی عرب پر کوئی برا وقت آیا تو پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا، امام کعبہ
Next Post ملک سے باہر سیاسی جماعتیں چاہتی کیا ہیں؟

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.