counter easy hit

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ ، چینی ٹیم پاکستان پہنچ گئی اور آتے ہی کیا کہا ؟ جان کربھارت کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی قونصلیٹ میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران سندھ پولیس نے شاندار بہادری کا مظاہرہ کیا اوران کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا تاہم اس دوران دوپولیس اہلکاروں نے شہادت نوش کی لیکن وہ دوس ملک کے مہمانوں یعنی چینی قونصلیٹ کے عملے کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہے ۔ چینی قونصلیٹ کے بعد اب چین کی محکمہ انسداد دہشتگرد ٹیم نے سی ٹی ڈی آفس پاکستان کا دورہ کیا ، جس دوران چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ چین کی محکمہ انسداد دہشتگردی کی ٹیم نے سندھ پولیس کی تعریف کرتےہ وئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ساتھ بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیا ہے ۔یاد رہے کہ چین نے قونصلیٹ میں حملے کے نتیجہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے بڑی امداد بھی دی ہے جبکہ چین کی پوری قوم ہی ان کا شکریہ ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کی مدد کیلئے پورے چین میں چندہ جمع کیا جارہاہے جو کہ ممکنہ طورپر جب پاکستان پہنچے گا تو 27 ارب روپے تک ہو سکتا ہے ۔چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران آپریشن کی سربراہی اے ایس پی سہائے عزیز نے کی اور وہ خود بھی بہادری کے ساتھ فوری موقع پر پہنچیں اور حالات کو کنٹرول کیا ۔ سہائے عزیز کی اس واقعہ میں بنائی جانے والی تصویر جس میں وہ ہاتھ میں بندوق تھامے کھڑی تھیں ، بہت وائرل ہوئی اور لوگوں نے ان کی بہادری کی خوب داد بھی دی ۔