counter easy hit

باہر کھانا کھاتے وقت 6 احتییاطیں یاد رکھیں

بہت سے لوگ ریستورانوں میں جانے سے محض اس لئے گریزاں نظر آتے ہیں کہ ریستورانوں کے کھانے ان کے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں جب کہ اگر آپ تھوڑی سی منصوبہ بندی کے ساتھ کھانے کا انتخاب کریں تو ریستوران کے کھانے بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

٭کھانوں کا انتخاب کرتے وقت تلے ہوئے کھانوں کی جگہ بھاپ یا تنور میں پکے ہوئے کھانوں کو ترجیح دیں۔
٭اپنے آرڈر کے ہمراہ آلوکے تلے ہوئے قتلوں کے بجائے زائد سبزیوں کی درخواست کریں۔
٭چکنائی کی مقدار پر قابو پانے کے لئے اپنے آرڈر میں اضافی سلاد کی ڈریسنگ‘ ٹاپنگز‘ اور ساس کی درخواست نہ کریں جب کہ ڈبل روٹی‘ بن اور مکھن کھانے سے بھی اجتناب کریں۔
٭ریستوران میں اناج سے تیار روٹی اور ڈبل روٹی ‘ پاستا‘ کوس کوس ‘سالسہ ‘ کم چربی والے گوشت ‘ بغیر جلد والی مرغی‘ ٹوفو‘ سویا سے تیار کھانے کی چیزیں‘ مسور ‘ چنے اور لوبیا کی دال اور بغیر بالائی والے دودھ کو ترجیح دیں۔
٭کھانے کے کم از کم ایک گھنٹے بعد پانی‘ کم چکنائی والے دودھ‘ چینی سے پاک مشروبات‘ صاف چائے‘ جڑی بوٹیوں والی چائے یا بغیر دودھ کے کافی طلب کریں۔
٭کھانا آہستہ آہستہ کھائیں‘اس وقت کھانا کھانا روک دیں جب آپ کو کھانے کی تھوڑی سی طلب محسوس ہو۔یاد رہے کہ آپ کے دماغ کو یہ احساس ہونے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں کہ آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہے۔کھانوں کے درمیان تھوڑا تھوڑا کھانے سے بچنے کے لئے پانی پئیں۔