counter easy hit

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر یاوجِنگ کی ملاقات، کراچی سے پشاور 1872 کلومیٹر تیز رفتار کا نیا ٹریک تعمیر ہو گا،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو جِنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سفیر نے سی پیک فریم ورک کے تحت پاکستان کا تاریخ ساز ریل منصوبہ ایم ایل ون منظور ہونے پر مبارکباد دی۔چینی سفیر نے کورونا وائرس کی وبا پر جلد قابو پانے پر حکومت پاکستان اور ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی تعریف کی۔اس موقع پر چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان میں جدید ریلوے کی طرف پہلا قدم ہے جو پاکستان کو معاشی ترقی دے گا۔ ایم ایل ون منصوبہ موجودہ حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے۔ ایم ایل ون پر 6.8 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔ کراچی سے پشاور 1872 کلومیٹر تیز رفتار کا نیا ٹریک تعمیر ہو گا۔ منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان عوام کےلئے ایک عظیم منصوبہ ہے۔ پاکستان میں سفری انقلاب لائے گا۔ایم ایل ون ریل منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزیدمضبوط کرے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website