counter easy hit

سپیکر اسد قیصر کا افغانی ہم منصب سے ویڈیو لنک رابطہ، وفد کے ہمراہ دورہ کی دعوت

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور اسپیکر افعان ویلوسی جرگہ میر رحمان رحمانی کے مابین ویڈیو لنک پر گفتگو ہوئی۔ رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افعان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ کی دعوت دیدیدونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان افعانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ امن، ترقی اور خوشحالی دونوں ہمسایہ ممالک کا مشترکہ ایجنڈا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور علاقائی سطح پر امن کا خواہاں ہے اور خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں اور خطے کی ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔ دونوں اسپیکروں کے درمیان علاقائی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا اور دونوں پارلیمانوں میں پاک اٖفغان تعلقات اور دیگر شعبوں میں تعاون میں فروغ کے لیے خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک میں زراعت اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں دونوں ممالک کی عوام کی فلاح کے لیے بروئےکار لایا جا سکتا ہے۔ افغان سپیکر میر رحمان رحمانی کا کہنا تھا کہ پاک افعان تجارت میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرانے کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی گہری دلچسپی قابل ستائش ہے۔ برادر ملک پاکستان کے دورہ کی دعوت باعث اعزاز ہے اور جلد وفد کے ہمراہ دورہ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے قیام اور سماجی ترقی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوامی اور تجارتی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website