counter easy hit

چین /شہباز شریف کے علاج کیلئے تعاون کی پیشکش

اسلام آباد(یس اردو نیوز) چین نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو جوکورونا وائرس کا شکار ہیں علاج سے متعلق تعاون کی پیشکش کی ہے۔ چینی وزات خارجہ کے ترجمان لائو جیان ژائونے ہفتے کو میاں شہباز شریف کو فون کرکے چینی حکومت کی جانب سے ان کی مزاج پُرسی کی اور جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔ اس سے قبل چینی سفیر نے بھی میاں محمد نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا تھا۔ میاں شہباز شریف نے علاج کی پیشکش پرچینی حکام کیلئے تشکر کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکام کی طرف سے علاج کی پیشکش دونوں ملکوں میں حکومت اورعوامی سطح پرمحبت کا مظہر ہے۔ جومیں ہمیشہ یادرکھوں گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے چینی حکومت کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ شہباز شریف کے علاج سے متعلق چینی حکومت کی طرف سے تعاون کی پیش کش کی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چین کی اس پیش کش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی فکر مندی اور پیشکش چین کی پاکستان کے عوام سے محبت، عظیم وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کی یہ محبت، احساس اور وابستگی اُن کے لیے ہمیشہ سرمایہ افتخارہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website