counter easy hit

انکل جی ، اسلام علیکم ۔۔۔بلاول بھٹو زرادری نے شاہد خاقان عباسی کو فون گھما دیا ،کیا بات ہوئی؟جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔بلاول بھٹو زرداری نےسابق وزیراعظم کاکورونا وائرس مثبت آنےپرتشویش کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ کورونا وائرس وباء کا شدت سے پھیلنا انتہائی تشویشناک ہے،وفاقی حکومت نے کورونا کے حوالے سے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل ہی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عوام کے ساتھ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی زندگیوں کی بھی فکر ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے سابق سپیکر کرامت اللہ چگرمتی کو ٹیلی فون کرکے ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کرامت اللہ چگرمتی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت کے فیصلے کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، اس سلسلے میں انسان بے بس ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لک بھر میں کووڈ19 صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں جاری اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر نے کی،اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مْلک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں،ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت 308600 کی آبادی کے لیے 1292 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا،ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی خیبرپختونخوا جبکہ سب سے کم گلگت و بلتستان میں ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں مْلک بھر میں جاری ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ہونے والی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 255 خلاف ورزیاں, 44 ہوٹلز, 7 کارخانے, 22 ورکشاپس, 42 گاڑیاں اور 120 دکانیں سیل جرمانے عائدکئے گئے۔آزاد کشمیر میں 1037 خلاف ورزیاں 170 گاڑیاں اور 163 دکانیں سیل جرمانے عائدکئے گئے۔گلگت بلتستان میں 231 خلاف ورزیاں, 15 کارخانے, 83 گاڑیاں اور 37 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے۔خیبرپختونخوامیں 5798 خلاف ورزیاں،122 گاڑیاں اور 239 دکانیں سیل وجرمانے عائدکئے گئے۔پنجاب میں3753خلاف ورزیاں,9 کارخانے,776 گاڑیاں اور820دکانیں سیل جرمانے عائدکئے گئے۔سندھ میں 1306 خلاف ورزیاں, 1کارخانہ,217گاڑیاں اور 81دکانیں سیل جرمانے کئےگئے۔بلوچستان میں736 خلاف ورزیاں,ایک کارخانہ,217 گاڑیاں اور 81 دکانیں سیل وجرمانے کئے گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website