counter easy hit

چین کے صدر شی چن پنگ دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

Xi Jinping

Xi Jinping

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ سینیئر وزراء سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 20 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، معزز مہمان پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے،

دورے کے دوران دوطرفہ تعاون پر بات چیت اور مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے ، چینی صدر کو نشان پاکستان سے بھی نوازا جائے گا۔ چین کے صدر شی جن پنگ دو روزہ دورے پر بیس اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

چینی خاتون اول، سینئر وزراء، کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ چینی صدر کے وفد میں چین کے بڑے سرمایہ کار اداروں کے سربراہان بھی شامل ہیں، چین کے صدر وزیر اعظم نواز شریف سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔

چینی صدر کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہو گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان توانائی اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں نئے منصوبے شروع کرنے کے سمجھوتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ چینی صدر منگل کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔ صدر ممنون حسین چینی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

تقریب کے دوران صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ نشان پاکستان بھی دیا جائے گا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی چین کے صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔