yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

جنگ کے لیے تیار رہو‘،چین نے اپنی فوج کیلئے بڑا حکم جاری کردیا

MH Kazmi May 28, 2020May 28, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے اپنی فوج کو تمام ممکنہ صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کے حکم کو بھارت اور چین کے درمیان فوجی ٹکراو کے بڑھتے خدشات کے مد نظرغیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر دفاع، قومی سلامتی کے مشیر اور تینوں افواج کے سربراہوں کے ساتھ موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدر شی جن پنگ، جو 20 لاکھ ملکی افواج کے سربراہ بھی ہیں، نے چینی افواج کے اعلی افسران کے ایک وفد کوخطاب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ جنگ کے لیے مضبوط تیاری شروع کردیں اور فو ج سے کہا کہ وہ انتہائی بدترین، پیچیدہ اور پریشان کن حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے، ان سے فوراً اورموثر انداز میں نمٹنے کے لیے خود کو تیار رکھیں۔

چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدرشی جن پنگ نے یوں تو کسی مخصوص خطرے کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی بھارت کا نام لیا لیکن یہ بیان چونکہ ایک ایسے وقت آیا ہے جب حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت او رچین کی فوجوں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اس لیے اسے غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے لداخ اور شمالی سکم میں حقیقی کنٹرول لائن پربھارت اور چین نے اپنی اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ پچھلے دنوں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان ہاتھا پائی اور مارپیٹ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں میں دونوں ملکوں کے تقریباً ایک سو جوان زخمی ہوچکے ہیں۔ چینی فوج کے ذریعہ بھارتی نیم فوجی دستے کے جوانوں کو حراست میں لینے کی خبریں بھی آئی تھیں لیکن بھارت نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے سیٹلائٹ تصویروں کے ثبوت کے ساتھ دعوی کیا ہے کہ چین لداخ کے قریب ایک ایئر بیس کی توسیع کررہا ہے اور اس نے وہاں جنگی طیارے بھی تعینات کردیے ہیں۔ان حالات کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل 26 مئی کو ایک اعلی سطحی میٹنگ کی۔ جس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور تینوں افواج کے سربراہوں نے وزیر اعظم کو حقیقی کنٹرول لائن پر صورت حال کے حوالے سے بریف کیا۔ جنرل بپن راوت نے لداخ میں صورت حال کو سنبھالنے کے لیے فوجی مشوروں سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا سے اور وزیر دفاع نے فوج کے تینوں سربراہوں کے ساتھ بھی الگ سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہونے والی میٹنگ میں بنیادی طور پر یہ طے پایا کہ حقیقی کنٹرول لائن پر کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھارت باہمی احترام اور بات چیت کے میکنزم کو اپنانے کے حق میں ہے تاہم متعلقہ ذمہ داروں کو کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

دریں اثنا دہلی میں آج آرمی کمانڈروں کی سشماہی میٹنگ شروع ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی فوجی افسران کی اس تین روزہ کانفرنس میں بھارت اورچین کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی پر یقینی طور پر غور و خوض کیا جائے گا۔

مودی حکومت کے ایک سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ چین نے اپنے میڈیا کے ذریعہ بھارت پر نفسیاتی دباو ڈالنا شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے بھارت کے ساتھ اسی علاقے میں 1962میں ہونے والی جنگ کی یاد دلارہا ہے۔ بھارتی وزیر کا تاہم کہنا تھا ”یہ 1962 نہیں بلکہ 2020 ہے اور اس وقت ملک کی قیادت نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہے۔”دوسری طرف اپوزیشن کانگریس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ موجودہ صورت حال سے عوام کو آگاہ کرے۔ کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے کہا”حکومت بھارتی عوام کو بتائے کے سرحد پر آخر کیا ہورہا ہے؟ ہمیں مختلف طرح کی خبریں مل رہی ہیں۔ اس معاملے میں شفافیت ضروری ہے تاکہ عوام کو حقیقی صورت حال کا علم ہوسکے۔”

ادھر مسئلے کو حل کرنے کے لیے سفارتی سطح پر بھی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ بھارت نے ‘ورکنگ میکانزم‘ کو سرگرم کردیا ہے۔ یہ میکانزم 2012 میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور میں قائم کیا گیا تھا اور اس پر بیجنگ میں اس وقت کے بھارتی سفیر او رموجودہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دستخط کیے تھے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے موجودہ بحران جلد ختم ہوجائے لیکن چونکہ حقیقی کنٹرول لائن پرمختلف مقامات کے سلسلے میں کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہے اس لیے مستقبل میں بھی اسی طرح کے جھگڑے اور بحران پیدا ہوتے رہیں گے لہذا اس تنازعہ کو جلد از جلد حل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بھارت نے کشمیر کی طرح لداخ پر بھی امریکہ کی ثالثی مسترد کردی، چین کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارت اپنی خفّت مٹانے کیلئے بے چین
Next Post چین کی خفیہ فوج، ٹیراکوٹا آرمی ’’خاموش جنگجو‘‘
CHINA, DERA KOOTA ARMY, A SILENT, WARRIOR, INCLUDED, IN, INTERNATIONAL, HERITAGE

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.