counter easy hit

چین: پانڈا کی تصویریں کھینچیں اورسالانہ32ہزار ڈالر کمائیں

China: Panda Pictures

China: Panda Pictures

بیجنگ……..چین کے شہرChengduمیں پانڈا ریسرچ سینٹر نے ایک ایسی ملازمت کا اعلان کیا ہے جس میں پانڈوں کی دیکھ بھال اور ان کے ساتھ وقت گزارنے پر ملازموں کو سالانہ32ہزار ڈالر تنخواہ دی جائی گے۔
ادارے کے مطابق اس جاب کے عوض سیلری کے ساتھ ساتھ رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات بھی مفت فراہم کی جائیں گی جس میں 365دن پانڈا کے ساتھ وقت گزارنا ،ان کا خیال رکھنا اور ان کی ہر ایک ادا کی فوٹو گرافی کرنا ہوگی۔اس ملازمت کے لئے امیدوارکی کم ازکم عمر 22سال ہونی چاہئے جبکہ امیدوار کے پاس پانڈوں کے حوالے سے تھوڑی بہت معلومات اور فوٹو گرافی کی صلاحیت بھی لازمی ہے۔