counter easy hit

چین اور تائیوان میں لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے 36 افراد ہلاک

China, killing

China, killing

لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں ، کونلون گائوں کا باہر کی دنیا سے رابطہ کٹ گیا
بیجنگ (یس اُردو) چین اورتائیوان میں بارش ، لینڈ سلائیڈنگ اور سمندی طوفان نے تباہی مچادی ۔ مختلف حادثات میں چھتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ چین کے شمال مغربی علاقے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 35 افراد ہلاک ہوگئے ۔ طوفانی بارش ، ہوا اور سیلاب سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ۔ پہاڑی سلسلے Kunlun کے گاؤں کا باہر کی دنیا سے رابطہ کٹ گیا ۔ لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں گھر دب گئے ۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ادھر سمندری طوفان نیپارتک نے مشرقی تائیوان نے تباہی مچا دی ۔ ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ، بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ، پانچ سو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔ مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور چھیاسٹھ زخمی ہوئے ہیں ۔ دو ہزار نو میں بھی جنوبی تائیوان میں سمندری طوفان سے سات سو افراد ہلاک ہوئے تھے ۔