counter easy hit

چین کی پاکستان میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: چین نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سیکورٹی خدشات کے سبب محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

China directs its citizens to be cautious in Pakistanپاکستان میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد ممکنہ طور پر چینی شہریوں اور کمپنیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور دہشت گردی کے خدشات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موجود چینی شہری محتاط رہیں۔ بیان میں چینی شہریوں کو پاکستانی سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں سے تعاون کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر فوری طور پر سفارت خانے کو مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ چینی شہریوں کو اپنے ساتھ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔ چینی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر کم سے کم وقت گزاریں اور ہجوم میں زیادہ دیر رہنے سے گریز کریں جب کہ اپنے دفاتر،کمپنیوں اور کام کی جگہ پر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کو حد درجہ یقینی بنائیں۔