counter easy hit

چین :بس میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک

China bus blast

China bus blast

حادثہ سینٹرل چائنہ کے علاقے میں پیش آیا ، دھماکہ سڑک کنارے کھڑی بس میں ہوا ، دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے
بیجنگ (یس اُردو) چین میں بس دھماکے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق واقعہ سینٹرل چائنہ میں پیش آیا جہاں سڑک پر کھڑی بس میں دھماکا ہوا جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے ۔ واقعے میں دو درجن کے قریب افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، چینی میڈیا کے مطابق بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں دھماکا تیل کی لیکج کے باعث ہوا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی ۔ چین میں بسوں کے حادثے عام بات ہے ، ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال چین میں ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں ۔