counter easy hit

چین، 11 سالہ بچی سیمنٹ کے پائپ میں پھنس گئی

چین کے بے چین اور بچے شرارتوں میں کسی سے پیچھےنہیں، 11 سالہ چینی بچی سیمنٹ کے پائپ میں پھنس گئی، جس کے بعد اسے نکالنا مشکل ہوگیا۔

China, a 11-year-old girl stuck in cement pipeچینی بچوں کی شرارتیں آج کل روز میڈیا میں خبروں کی زینت بن رہی ہیں جہاں کوئی دیوار میں پھنستا ہے تو کوئی مصروف شاہراہ پر سائیکل چلانے پہنچ جاتا ہے۔ اس سلسلے کی تازہ ترین خبر آئی ہے چینی شہرگوئی پنگ سے جہاں 11 سالہ شرارتی بچی سیمنٹ کے پائپ میں پھنس گئی۔ درد سے روتی بچی کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا جنہوں نے بمشکل سیمنٹ کے پائپ کو توڑ کر بچی کواس مشکل سے نجات دلوائی۔ لوہے کے مضبوط سریوں کو کاٹنے کیلئے فائر فائیٹرز کو شدید جدوجہد کرنی پڑی اور بلآخر30منٹ کی محنت کے بعد نہا یت احتیا ط سے لوہے اور سیمنٹ کو توڑ کربچی کوپائپ سے باہر نکالا گیا۔