counter easy hit

ملتان میں بچوں کا اغوا کار پکڑا گیا، شہریوں کا خوب تشدد

Children's kidnapper

Children’s kidnapper

ملتان کے علاقے بستی بوہڑ میں ایک بچی کو اغوا کرکے لے جانے والا ملزم پکڑا گیا۔ شہریوں نے خوب درگت بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملتان: (یس اُردو) یہ مبینہ اغوا کار ملتان کے علاقے بستی بوہڑ سے مبینہ طور چھ سالہ بچی کو اغوا کرکے جا رہا تھا کہ لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور اس کی خوب پٹائی کی۔ شہریوں کا جب اغوا کار کو مار مار کر دل بھر گیا تو اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ مبینہ اغو کار آصف کی جیب سے ٹافیاں اور نیند کی دوا بھی برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔