counter easy hit

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہر گھر اور ہر فرد کے استعمال کی چیز پر پابندی لگا دی

Chief Minister Usman Bazdar banned the use of every house and every person

لاہور(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرح پنجاب حکومت نے بھی پنجاب میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی سے متعلق سمری منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ’’ پلانٹ فار پاکستان مہم‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی کی منظوری لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی شجرکاری کی مثال نہیں ملتی،حکومت پنجاب شجرکاری کیلئے سرگرم ہے،شجرکاری پروجیکٹ کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری مہم پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، شجرکاری مہم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی، شجرکاری مہم میں طلبا و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے تحت چھبیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اگلے چار سالوں میں بیالیس کروڑ پودے لگائے جائیں گے جو ریکارڈ ہوگا، گرین اور سر سبز پنجاب کے لئے ایسے تاریخی منصوبے کی مثال نہیں ملتی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلی بار سرکاری زمینوں پر قبضے سے واگزار کروا رہی ہے، اس مہم سے ہزاروں ایکٹر واگزار کروا کر سرکاری اداروں کو واپس کیا جا رہ اہے جسے شجر کاری کے لئے مختص کر د یا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ درخت ہمارے دوست ہیں جو ہمیشہ وفا کرتے ہیں ایسے دوستوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی سے متعلق سمری منظور کرلی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بات پلانٹ فار پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی کی منظوری لی جائیگی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے،پاکستان کی تاریخ میں ایسی شجرکاری کی مثال نہیں ملتی،حکومت پنجاب شجرکاری کیلئے سرگرم ہے۔سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری پروجیکٹ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری مہم پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، شجرکاری مہم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی۔ شجرکاری مہم میں طلبا و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے تحت چھبیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اگلے چار سالوں میں بیالیس کروڑ پودے لگائے جائیں گے جو ریکارڈ ہوگا ۔ گرین اور سر سبز پنجاب کے لئے ایسے تاریخی منصوبے کی مثال نہیں ملتی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلی بار سرکاری زمینوں پر قبضے سے واگزار کروا رہی ہیاس مہم سے ہزاروں ایکٹر واگزار کروا کر سرکاری اداروں کو واپس کیا جا رہا ہے جسے شجر کاری کے لئے مختص کر د یا گیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ درخت ہمارے دوست ہیں جو ہمیشہ وفا کرتے ہیں ایسے دوستوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website