counter easy hit

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو سہولت دینے کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

Prime Minister Imran Khan has declared the largest ever to facilitate the people

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو مزید سہولت دینے کے لیے گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت جاری کردی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ایکسائز آفس اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم متعارف کرانے اور 90 روز میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی رقم کے لئے بھی آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن فارم متعارف کرائے جائیں جب کہ نیشنل بینک کی تمام برانچوں کو فیس جمع کرانے کا پابند بنایا جائے۔ محکمہ ایکسائز کو خصوصی افراد کے لیے بھی کانٹر بنانے اور آن لائن سسٹم کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی جب کہ ایکسائز میں موجود ایجنٹ مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاون بھی دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے لیے آن لائن ٹیکس وصولی کا نظام متعارف کرادیا. وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے آن لائن ٹیکس کلیکشن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔محکمہ ایکسائز بلوچستان حکام کے مطابق محکمہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے لیے6 قسم کےٹیکس وصول کرتا ہے. آن لائن ٹیکس کلیکشن سسٹم کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا سے لنک قائم کر دیا گیا ہے. اس نظام کے لیے سات سیکیورٹی فیچرز پر مبنی اسمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے. سیکورٹی فیچرز محکمہ کے صرف متعلقہ حکام کو معلوم ہوں گے. سمارٹ کارڈ رجسٹریشن بک کی جگہ لے گا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت گاڑیوں کے لیے آن لائن ٹیکس وصولی کے نظام کے اجرا سے بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے ٹیکس جمع کرایا جاسکے گا. اس سسٹم کی یہ خوبی بھی ہے کہ پاکستان کی کسی بھی جگہ سے گاڑیوں کی ویری فیکشن کی جاسکے گی. بلوچستان سے رجسٹرڈ گاڑیوں کاتمام ڈیٹا مرکزی ڈیٹا سینٹرمیں فیڈ کردیا گیا ہے.گاڑیوں کی خریدو فروخت میں فریقین کےشناختی عمل کی تصدیق کے لیے نادرا اور محکمہ ایکسائز کے مابین ایم او یو سائن کرلیا گیا ہے جبکہ سسٹم کی نیٹ ورکنگ کے لیے ایک نجی انٹرنیٹ کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق آن لائن ٹیکس کی وصولی کے لیے فی الحال ایک نجی کمپنی کے کیش ٹرانسفر سسٹم کے ذریعے سہولت فراہم کی جارہی ہے. صارفین اسی کمپنی کے ذریعے رقم کی منتقلی کرسکتے ہیں، تاہم آگے جا کر اس میں مزید وسعت لائی جائے گی تاکہ ٹیکس جمع کرنے کے حوالےسے صارفین کے لیے آسانی ہو۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکس وصولی کا نظام بلوچستان میں ٹیکس سسٹم کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہے. اس وقت صوبے کی مالی پوزیشن پریشان کن ہے. بلوچستان کی سالانہ آمدن 15 ارب روپے ہے. آئندہ چند سالوں میں آمدنی کا ہدف 40 ارب روپے تک لے جانا چاہتے ہیں. ریوینیو بڑھنے سے صوبے کی مالی پوزیشن میں بہتری آئے گی. اس کے لیے محکمہ ایکسائز سمیت ہر صوبائی محکمہ کو اپنے مالی معاملات میں بہتری لاناہوگی. کیونکہ ترقی مالی استحکام کے ساتھ منسلک ہے. حکومت کی مالی پوزیشن جتنی اچھی ہوگی مجموعی ترقی اتنی ہی بہتر ہوگی. ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جو آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہو.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website