yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وزیراعلیٰ کا پرامن پنجاب اور پولیس میں کھیل تماشا

Yes 1 Webmaster October 2, 2015October 2, 2015 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:
 Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ
اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے تھانہ کلچر کو بدلنے کیلئے بہت اہم اقدامات کیے تاکہ عوام کو بر وقت اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے چندماہ قبل پولیس لائنز لاہور میں شہداء گیلری کی تقریب میں ہزاروں پولیس ملازمین کے ساتھ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب پولیس کی تنخواہ اور مراعات میں فوری اضافہ کرتے ہوئے تنخواہ کے برابر رسک الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

تنخواہ میں اضافے کے اعلان کے علاوہ پولیس مقابلوں اور دہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کو دی جانے والی رقم کو بیس لاکھ سے بڑھا کر تیس لاکھ اور زخمی ہونے والے کو تین لاکھ روپے اور پولیس کے ان شہداء کے بچوں کو پہلی جماعت سے بی اے تک تعلیم مفت دی جائے گی۔ پولیس کو ایسا ادارہ بنانا چاہتے ہیں جو مثالی ہو۔

اسی دوران انہوں نے کہا کہ اب پولیس کے سپاہی کی تنخواہ ایک ڈاکٹر کے برابر ہو گئی ہے اور اس سے ہر سال خزانے پر آٹھ ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔پولیس والوں کو چاہیے کہ پاکستانی عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی اس رقم کے صلے میں عوام کو بے مثال خدمت مہیا کریں۔

معاشرے کی ترقی کے لیے سب سے اہم چیز امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنا ہے اور اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھی ضروری ہے کہ امن و امان قائم ہو اور اسے بہتر کرنے کے لیے پولیس کے محکمے پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ جہاں تنخواہیں بڑھانی ضروری ہیں وہاں پولیس کا بھی فرض ہے کہ فرض شناسی اور نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔ پولیس اہلکاروں کو ہر طرح کی خارجی ترغیب کو رد کرنا ہو گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں قانون صرف ان کے لیے ہے جو کمزور اور لاچار ہیں جبکہ خود کو اشرافیہ کہنے والوں پر قانون کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔معاشرے کی اس بڑی خلیج کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے تھانہ کلچر تبدیلی کے اقدامات پر آج بھی ہزاروں سوالیہ نشان ہیں۔کہ پنجاب پولیس تنخواہ، مراعات میں اضافے کہ باوجودجرائم میں کمی کیوں نہیں آرہی۔عوام آج بھی دربدرانصاف کے حصول کیلئے رل رہے ہیں۔قانونی ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی تنخواہ، مراعات میں اضافہ سے تھانہ کلچر میں تبدیلی نہیں آنے والی اور نہ ہی عوام کو سستااور بروقت انصاف مل سکتا ہے۔جبکہ تک قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی اورچھوٹی چھوٹی باتوں کے باعث بڑے بڑ ے جرائم ہورہے ہیں۔عوام اس کی ذمہ دار پولیس کوکہتی ہے۔کیونکہ کرپٹ پولیس ملازم گلیوں ، بازاروں،ڈیروں،دیہاتوں جرائم پیشہ افرادکی سرپرستی کرتے ہیں جس سے کئی قومی سانحہ ہوچکے ہیں۔قوم اپنے ایماندارپولیس آفیسروں سمیت دیگر قومی ہیروسے محروم ہوچکی ہے۔کچھ کرپٹ پولیس ملازمین نے وردی کو غنڈاگردی کا سرٹیفکیٹ بنالیا ہے۔ہوٹلوں ودیگر جگہوں پر مفت کھانے کھانا،مفت پھل کھانا،دوران سفرکرایہ نادیناوغیرہ وغیرہ حرکیتں شامل ہیں۔

عدالتوں میں جو مقدمات پیش کئے جاتے ہیں ان میں قانون کی اس حد تک مٹی پلید کی جاتی ہے کہ عدالتیں پولیس افسروں اوراہلکاروں کے خلاف ریمارکس دینے پر مجبور ہو جاتی ہیں، تھانوں میں بے گناہوں کو حبس بے جا میں رکھا جاتا ہے اب تو پولیس افسروں نے اپنے نجی تھانے بھی بنا رکھے ہیں جہاں گناہگاروں یا بے گناہوں کو محبوس رکھ کر ان سے مک مکا کیا جاتا ہے یہ سلسلہ اس حد تک دراز ہو چکا ہے کہ قتل اور ڈکیتی جیسی ہولناک وارداتوں کے ملزموں کو بھی قانون کا کوئی خوف نہیں رہ گیا، تھانوں میں ایف آئی آر درج نہیں ہوتی اور بہت سی ردوکداور کئی دنوں کی کوششوں، سفارشوں اور دوسرے ذرائع کے استعمال کے بعد جو ایف آئی آر درج ہوتی ہے اس میں بھی واقعات کا حلیہ بگاڑ کر اس انداز میں لکھا جاتا ہے کہ بے گناہ مقدمات میں پھنسا دئے جاتے ہیں، قتل کے مقدمات میں ایسے ایسے لوگوں کے نام ایف آئی آر میں درج کر لئے جاتے ہیں جن کا واردات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

مقتول کے ورثا جان بوجھ کر غلط بیانی کرتے اور پولیس ان کی جھوٹی کہانی کو اپنی منفعت کے لئے ایف آئی آر میں درج کر لیتی ہے۔ پھر جب اس کے حق میں گواہیاں نہیں ملتیں تو ایسے ملزم بری ہو جاتے ہیں لیکن اس دوران بے گناہوں کی زندگی کے کئی کئی قیمتی سال ضائع ہو جاتے ہیں ، تھانوں میں ڈکیتی کا پرچہ درج کرانا تو جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیاہے۔ چونکہ اعلیٰ پولیس افسر ڈکیتی پر ماتحت عملے سے باز پرس کرتے ہیں اس لئے ماتختوں نے اس کا حل یہ نکالا ہے کہ پرچہ ہی درج نہ کیا جائے اوراگرباز پرس ہو تو موقف اختیار کیا جائے کہ ہمارے پاس تو کوئی مقدمہ ہی درج نہیں اور اگر دنوں اور ہفتوں کی کوششوں کے بعد ایسا ممکن ہو جائے تو بھی ملزم پکڑنے کی نوبت نہیں آتی۔پولیس مدعیوں پر خود دباؤ ڈالتی ہے کہ وہ ملزموں سے صلح کرلیں ورنہ ان کا ’’نقصان‘‘ ہوگا۔ یوں مدعی انصاف کے حصول سے تائب ہوکر چپ سادھ لیتے ہیں۔

اسی حوالے سے 12 اگست 2015 کو پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے اٹلی سے سنٹرل کور کمیٹی کے اراکین سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معطلیاں ڈرامہ ہیں، سانحہ ہے پنجاب میں سنگین جرائم میں 100 فیصد اضافہ ہوا، روزانہ 10 ہزار، سالانہ 36 لاکھ جرائم ہورہے ہیں۔ جرائم کا کم گراف ظاہر کرنے کیلئے پولیس کو جرائم کی ایف آئی آرز درج نہ کرنے کی ہدایات دی جاتی ہیں۔

مبصرین کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تھانہ کلچر کی تبدیلی چاہتے ہیں۔تو عوام کیلئے ایک ایسا شکایات سیل قائم کریں جو چند منٹوں میں قانونی کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔جس سے قبضہ گروپ،تجاوزات و دیگر جرائم میں کمی کے ساتھ ساتھ عوام کو فوری اور سستا اانصاف فراہم ہو سکتا ہے۔

Ghulam Murtaza Bajwa
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Laboratory
Previous Post تجربہ گاہ
Next Post برسلز: اپنے چار نکاتی فارمولے پر عمل درآمد کروانے کے لیے پاکستان کو سفارتی جدوجہد کرنی ہو گی، علی رضا سید
Ali Raza Syed

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.